جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مشکل دور ماں کی ذمہ داریاں نبھانے کا دور ہوتا ہے‘ کاجول

datetime 28  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی بہترین اداکاراو¿ں میں شمار ہونے والی اداکارہ کاجول شادی اور پھر ماں بننے کے بعد بڑے پردے سے ایک عرصے سے دور رہی ہیں۔تاہم اس دوران بھی وہ بعض کمپنیوں کے ساتھ اشتہار سے منسلک رہیں۔اطلاعات کے مطابق اب کاجول جلد ہی اپنی ہوم پروڈکشن کے تحت ایک فلم کی شوٹنگ جولائی سے شروع کر رہی ہیں۔اداکارہ کاجول کے خیال میں سب سے مشکل دور ماں کی ذمہ داریاں نبھانے کا دور ہوتا ہے۔کاجول خواتین اور مرد دونوں کو بچوں کی دیکھ بھال کرنے کا مشورہ دیتی ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ ’بچے آپ کو زیادہ ذمہ دار بنا دیتے ہیں۔بالی وڈ میں حمل سے ہونے کی بات چھپانے کے سوال پر انھوں نے کہا: ’ہم جس پروفیشن میں ہیں وہاں اپنی صورت پر توجہ دینا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ایسے میں جب ہم باہر آتے ہیں اور پیٹ باہر نکلا ہوا نظر آتا ہے تو خود کو عجیب محسوس ہوتا ہے۔تاہم، کاجول نے عام خواتین کو بھی ان میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسا صرف اداکاراو¿ں کے ساتھ ہی نہیں ہے بلکہ عام لڑکیوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔شادی کرنے اور ماں بننے کے بعد اداکاراو¿ں کو کام کم ملنے کے سوال پر کاجول نے کہاکہ مجھے تو اس قسم کی دقت پیش نہیں آئی۔تاہم انھوں نے اس سرے سے مسترد بھی نہیں کیااور طنزا کہاکہ یہ دقت فلم انڈسٹری کی نہیں ہے بلکہ یہ معاشرے کی سوچ کا نتیجہ ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ معاشرے میں بڑی عمر کا مرد اور چھوٹی عمر کی خاتون کی جوڑی کو پسند کیا جا سکتا ہے، لیکن بڑی عمر کی خاتون اور کم عمر کے مرد کی جوڑی کو مسترد کردیا جاتا ہے۔کاجول نے اب تک کے اپنے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اب چار گانوں کے ساتھ درختوں کے پیچھے ناچنے والے کردار کرنے کی خواہش نہیں۔ اب کچھ اچھی تجاویز ملیں گی تو ہی مجھے قبول ہوں گی۔ہوم پروڈکشن کی ذمہ داری کے بارے میں کاجول کا کہنا ہے کہ ’فی الحال تو سب کچھ اجے ہی سنبھال رہے ہیں۔ مجھے اتنا وقت نہیں ملتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…