ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ ادکارہ انوشکا شرما اپنی فلم ’’این ایچ 10‘‘ میں پہلی بار ایکشن میں نظر آئے گیں۔ جس کے ٹریلر کے بعد گانے کی مکمل ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے’’چھل گئے نیناں‘‘ کے بولوں پر مبنی اس گانے کو گلوکارہ کانیکا کپور کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں انوشکا ہاتھ میں مائیک تھامے گانا گاتی نظر آرہی ہیں۔ انوشکا شرما اس فلم میں ناصرف مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ وہ اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں۔ نودیب سنگھ کی ہدایات میں بننے والی فلم کی کہانی ایک نوجوان کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک روڈ ٹرپ پر نکلتے ہیں کہ راستے میں ان کا سامنا جرائم پیشہ افراد سے ہو جاتا ہے جو ایک نوجوان لڑکی کو اغواء کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ جوڑا اس گروہ اغوا کے اقدام سے روکنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بدلے میں وہ خود ہی مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔ اس فلم میں انوشکا شرما ہاتھ میں ڈنڈا پکڑے ناصرف ایکشن گرل کا روپ دھارے ہوئی ہیں‘ بلکہ جرائم پیشہ افراد سے بچاؤ کے لیے ماردھاڑ بھی کرتی نظر آہی ہیں۔ اس فلم میں انوشکا شرما کے ساتھ نیل بھوپالم مرکزی کردار کر رہے ہیں ‘ جسے اس سال 6مارچ کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں عام نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ دوسرے جانب بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما کی نے سلمان خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی اطلاعات کو افوائیں قرار دیدیا ہے۔ بالی ووڈ کی ہر ادکارہ انڈسٹری پر راج کرنیوالے ہے۔ بالی ووڈ کی ہر ادکارہ انڈسٹری پر راج کرنیوالے خانوں کے ساتھ کام کرنے شوق رکھتی ہے۔ لیکن سننے میں آرہا تھا انوشکا شرما نے بڑی فلم میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ادھر انوشکا شرما نے ایسی تمام خبروں کو افواہ قرار دیا اور کہا کہ یش راج فلم ’’سلطان ‘‘ میں کام کرنے کے لیے کسی پروڈیوسر نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ تو سلمان خان کے ساتھ کام سے انکار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ افواہوں کے مطابق انوشکا نے ٹائیٹ شیڈول اور سلمان خان کے انکے بوائے فرینڈ ویرات کوہلی کے خلاف ناپسندیدہ بیان کے بعد ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تھا۔ اس سال انوشکا کی تین فلمیں این ایچ 10‘بمبئی ویلویٹ اور دل دھڑکنے دو ریلیز ہو نگی ۔ بالی ووڈ ادکارہ انوشکا شرما نے چھوتی سکرین پر جلوہ گر ہونے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ ان دنوں وہ فلم این ایچ 10کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
چین جائیں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...



















































