ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے مداحوں سے سگریٹ نوشی چھوڑنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ اب تک اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ شاہ رخ خان نے کچھ عرصہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ سگریٹ نوشی چھوڑ رہے ہیں جس کے بعد ان کے مداحوں کو امید تھی کہ کنگ خان جلد ہی اس بری عادت سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن شاہ رخ خان نے اپنے اس عزم میں ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی تمباکو نوشی کو برا سمجھتے ہیں، انہیں خود بھی یہ پسند نہیں کہ ان کے قریب کوئی شخص سگریٹ پیے لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود وہ سگریٹ نوشی سے چھٹکارا نہیں پاسکے۔ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ اس بری عادت کو ترک کردیں گے لیکن اس میں انہیں وقت لگے گا۔ جس دن انہوں نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی اس دن وہ اس کا خود اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ 2012 میں بھارتی عدالت نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے جرم میں شاہ رخ خان پر جرمانہ بھی کیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سائرس یا ذوالقرنین
-
ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا
-
این ڈی ایم اے نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا
-
بھارت کے معروف اداکار اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار
-
بڑی خوشخبری ،گیس صارفین کے لیے اہم اعلان
-
یونیورسٹی میں 21سالہ طالبہ کا اقدامِ خودکشی،پولیس تحقیقات کا دائرہ وسیع ،تفتیش میں بڑے انکشافات سامن...
-
سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک بھر میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی
-
بڑی خوشخبری، ملازمین کے لیے اضافی تنخواہ کا باضابطہ اعلان
-
ملک بھر میں شدید سردی ،محکمہ موسمیات نے صو رتحال واضح کر دی
-
بااثر شخصیت نے تیسری بیوی بننے کےلیے کروڑوں کی پیشکش کی، معروف اداکارہ کا انکشاف
-
معدے کے امراض کیلئے استعمال ہونیوالا مشہور سیرپ جعلی نکلا، استعمال پر پابندی عائد
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ














































