واشنگٹن(این این آئی)واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے نیا سٹیٹس شیئرنگ فیچر متعارف کرا دیا ۔ کیواین اے کے مطابق واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب دیگر ایپس سے براہِ راست سٹیٹس اپ ڈیٹس شیئر کی جا سکتی ہیں۔ یہ سہولت واٹس ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن (25.22.79) میں شامل کی گئی ہے۔اس فیچر کے مطابق اب جب صارف کسی بھی ایپ سے تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرنے کی کوشش کرے گا تو آئی او ایس کے شیئرنگ آپشنز میں مائی سٹیٹس کا انتخاب خود بخود نظر آئے گا۔ اس فیچر سے اسٹیٹس پوسٹ کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور تیز ہو گیا ہے۔