بیجنگ (این این آئی )چین کی آٹو موبائل کمپنی (کار)برانڈ نے انسان نما روبوٹ عملہ متعارف کروا دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی آٹو موبائل برانڈ نے مورنین نامی انسان نما روبوٹ متعارف کرایا، جو کار ڈیلر شپ میں استعمال کیا جائے گا، جو ملائیشیا کے ایک شو روم میں خدمات پیش کررہا ہے۔
مورنین کو ابتدائی طور پر ڈیجیٹل کردار کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا، جس کا مقصد نوجوان نسل سے سوشل میڈیا کے ذریعے سے رابطہ قائم کرنا تھا۔اس روبوٹ کو بعد ازاں ایک مکمل انسانی شکل دے دی گئی، جو حقیقی دنیا میں کسٹمرز سے بات چیت کرسکتا ہے، اس میں ملٹی ماڈل سینسنگ سسٹم استعمال ہوا ہے۔