منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

انسانی دماغ کے خلیات کے ذریعے کنٹرول ہونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف

datetime 3  جولائی  2024 |

بیجنگ(این این آئی)چین کے سائنسدانوں نے دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جسے انسانی دماغ کے خلیات سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس پیشرفت سے انسان اور روبوٹ کی ذہانت کے امتزاج پر مبنی مشین تیار کرنے میں مدد ملے گی۔تیان جن یونیورسٹی کا تیار کردہ روبوٹ کسی دماغی چپ کے ذریعے زندہ فرد سے منسلک نہیں بلکہ اس میں حقیقی گرے میٹر موجود ہے۔یہ پیشرفت اس لیے منفرد ہے کیونکہ روبوٹ کو کسی زندہ فرد کے دماغ کے ذریعے کنٹرول کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ روبوٹ کے لیے محض انسانی عضو کی ضرورت ہوگی۔

محققین کی جانب سے جاری مقالے کے مطابق انہوں نے کامیابی سے ایک نیا دماغی کمپیوٹر انٹرفیس تیا رکیا ہے جو MetaBOC نامی انٹیلی جنٹ انٹر ایکشن سسٹم پر مبنی ہے۔اس روبوٹ میں ایسی برین چپ موجود ہے جو الیکٹروڈ چپ اور حقیقی انسانی خلیات پر مشتمل ہے جس سے اس ڈیوائس کے لیے کام کرنا ممکن ہوگیا ہے۔اس روبوٹ کے لیے دماغ جیسے ٹشوز اسٹیم سیل ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیے گئے جو جسم سے باہر زندہ رہ سکیں اور پھر چپ کے ذریعے انہیں فعال کیا گیا۔یہ ہائبرڈ دماغ روبوٹ کو رکاوٹوں سے بچنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اہداف کو ٹریک کرسکتا ہے جبکہ چیزوں کو پکڑنے کے لیے ہاتھ استعمال کر سکتا ہے۔روبوٹ کی آنکھیں نہیں تو اس کی جانب سے برقی سگنلز اور سنسر کے ذریعے ردعمل ظاہر کیا جاتا ہے۔سائنسدانوں نے بتایا کہ اس پیشرفت سے مستقبل میں ایسے انسانوں کو فائدہ ہو سکے گا جن کے دماغی افعال مختلف وجوہات کی وجہ سے کام کرنا بند کر دیتے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…