جی میل نے بھی بلیو ٹِک تصدیقی اکائونٹ پیش کردیا

6  مئی‬‮  2023

سان فرانسسکو(این این آئی) میٹا اور ٹیوٹر کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے، اب گوگل نے اپنے اکائونٹ کی تصدیقی پیشکش کرتے ہوئے اس پر نیلے نشان (بلیوٹِک)کی سہولت پر کام شروع کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیلا نشان جی میل اکائونٹ کے نام یا پھر گول آئکن پر نمودار ہوسکتا ہے۔

گوگل کے مطابق لوگ جان سکیں گے کہ اکانٹ حقیقی کمپنی کا ہی ہے۔ اس طرح لوگ جعلی اکانٹ اور اسکیم کرنے والے افراد سے بچ سکتے ہیں۔جی میل نے اسے برانڈ انڈیکیٹرز فور میسج آئڈینٹفکیشن (بی آئی ایم آئی)فیچر کا نام دیا ہے۔ اس کے لیے کمپنیوں سے ان کے مستند لوگو کی درخواست بھی کی جائے گی۔ جن کمپنیوں نے پہلے ہی بی آئی یم آئی اختیار کیا ہے وہ ازخود نیلا نشان حاصل کرلیں گے۔اس ضمن میں گوگل نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں یہ پڑھا جاسکتا ہے، اس ای میل کو بھیجنے والا شخص تصدیق شدہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جس کمپنی سے یہ پیغام آیا ہے اس کا پروفائل امیج اور ڈومین اس کمپنی کی ملکیت ہے۔گوگل کے مطابق ایک میل کی تصدیق سے ای میل وصول کرنے اور بھیجنے والے دونوں افراد کے لیے ہی فائدہ ہوگا۔ اس سے اسپیم ای میل کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔واضح رہے کہ گوگل ورک اسپیس اور عام اکانٹ دونوں کے لیے ہی بلیو چیک مارک پر کام جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…