اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی اے اور زونگ آمنے سامنے آگئے، زونگ نے پی ٹی اے کو چھ سو ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ، اس سے قبل پی ٹی اے نے زونگ کو 4 ارب 73 کروڑ کا نوٹس دیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق زونگ نے پی ٹی اے کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ
پی ٹی اے نے زونگ کے آپریٹنگ سسٹم کو سخت نقصان پہنچایا ہے ،اس لیے پی ٹی اے زونگ کو 600 ارب روپے ادا کرے،یہ نوٹس حالیہ جرمانے کے جواب میں جاری کیا گیا تھا جو پی ٹی اے نے زونگ پر ریڈیو فریکوئنسی کے غیر مجاز اور غیر قانونی استعمال پر عائد کیا تھا۔پی ٹی اے نے زونگ کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر ان فریکوئنسی کا استعمال بند کردے اور قابل اطلاق قانون کے مطابق دیر سے ادائیگی کرنے والی اضافی فیس سمیت 15 سال تک فی میگاہرٹج 29.5 ملین امریکی ڈالر کی شرح سے غیر مجاز استعمال کی ادائیگی کرے، چونکہ پی ٹی اے نے مداخلت کی ہے جس کی وجہ سے زونگ کے ریونیومیں کمی آئی ہے۔ٹیلی کام کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے کئی سالوں سے پی ٹی اے کے جاری کردہ ریڈیو فریکوینسی بینڈ کے ساتھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس سے زونگ کو آمدنی میں نقصان اٹھانا پڑا،کمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ ریڈیو فریکوینسی بینڈ نے اس کے کسٹمر پر منفی اثر ڈالا ہے،پی ٹی اے نے مختص
مداخلت شدہ اسپیکٹرم کی وجہ سے کمپنی کو دوسرے نیٹ ورک آپریٹرز کے ساتھ مقابلہ کرنا بھی مشکل بنا دیا ہے۔کمپنی نے پی ٹی اے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ اس معاملے کو قابو کرنے کے لئے اس خطے میں دو بلین سے زیادہ کی اہم سرمایہ کاری کرنے والے زونگ
کے لئے اس مسئلے کو حل کرنے کے بجائے ، پی ٹی اے نے ان کو بھاری جرمانہ کیا،زونگ کا کہنا ہے کہ وہ 2008 سے ملک کی خدمت کر رہا ہے اور اس نے 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی اہم سرمایہ کاری کی ہے۔ زونگ سی ایم پاک ملک میں 5G ٹیسٹ کرنے والا پہلا نیٹ ورک بھی ہے۔