پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آن لائن کلاس لیتے ہوئے ٹیچر کا انتقال

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمام (این این آئی)سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے شہر دمام میں ایک ٹیچر آن لائن کلاس لیتے ہوئے طلبہ کے سامنے چل بسا۔ عربی روزنامے ‘عکاظ’ کے مطابق ایک ٹیچرآن لائن ‘مدرستی’ پلیٹ فارم سے کلاس لیتے ہوئے اچانک فرش پر گر گئے تھے اور چند لمحوں کے دوران

زندگی کی بازی ہار گئے ۔ سکول کے ایک اور ٹیچر نے بتایا کہ انہیں اپنے رفیق کار کی موت کا علم ڈیوٹی ختم ہونے پر سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا ۔کئی طلبہ اور اساتذہ نے واٹس ایپ پر اطلاع دی تھی کہ اسکول کا ایک عرب ٹیچر کلاس لیتے ہوئے چل بسا۔ متوفی ٹیچر کے ساتھی نے بتایا کہ حادثے کے وقت ٹیچر سکول میں نہیں بلکہ وہ سکول کے قریب واقع ایک محلے کے گھر سے بچوں کی آن لائن کلاس لے رہا تھا ۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ مدرستی پلیٹ فارم کے ذریعے کلاس لینے والے طلبہ نے ہی اپنے دیگر اساتذہ کو واقعہ کی اطلاع دی ۔فوراً ہی کئی رفقائے کار اپنے ساتھی ٹیچر کی مدد کیلیے اس کے گھر پہنچ گئے ۔ انہوں نے اسی دوران ہلال احمر کو بھی طلب کر لیا تھا ۔ اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کرنے پر بتایا کہ آپ کا ٹیچر ساتھی زندگی کی بازی ہار چکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…