اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جاز سے پانچ ارب روپے کا واجب الادا ٹیکس وصول کر لیا ہے، اس بات کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کاظم علی
نے رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جاز سے ٹیکس وصولی کی رسید شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جاز سے پانچ ارب روپے کی ریکوری کر لی ہے ،یاد رہے کہ ایف بی آر نے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جاز کو نا دہندہ قرار دیتے ہوئے اس کے تمام دفاتر سیل کر دیے تھے۔ دوسری جانب ایف بی آر کی جانب سے جاز سے 25ارب روپے کے متنازع ٹیکس کے مطابقلے کا مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔ مذکورہ بالال ٹیکس تخمینہ اور اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ غلط تاویل کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ معزز عدالت کے حالیہ حکم نامے کے مطابق جاز کی جانب سے تین دونوں کے اندر 5ارب روپے کی ادائیگی کی صورت میں جاز کو ایف بی آر کے نوٹس کے خلاف حکم امتناع دیا گیا ہے ۔ جاز اس متنازع ٹیکس مطالبے کی عدالت میں پیروی اور قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھے گا ۔