اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے کمپیوٹر کے ذریعے فراڈ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے مطابق اسلام آباد میں کمپیوٹر کے ذریعے فراڈ کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان بذریعہ کمپیوٹر و انٹر نیٹ بے نظیر انکم سپورٹ
پروگرام اور نجی کمپنیوں کے نام پر لوٹ مار کرتے تھے۔اسلام آباد کی پولیس نے بتایا کہ گرفتار کیئے گئے ملزمان سے لیپ ٹاپ، 15 موبائل فون اور مختلف کمپنیوں کی 35 سے زائد سمیں برآمد کی گئی ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے ہدایت کی ہے کہ جن شہریوں سے ایسی واردات ہوئی ہے وہ اپنے متعلقہ تھانے میں رابطہ کریں۔