منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں پب جی پر پابندی کیخلاف گیم کے شوقین افراد بھڑک اٹھے ہم گیمرز ہیں، دہشت گرد نہیں، صارفین نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا 

datetime 3  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گزشتہ دنوں ’پب جی‘ گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر UnBanpubgInPakistan#کا ٹرینڈ مقبول ہوگیا۔پی ٹی اے نے مختلف طبقات کی جانب سے

آن لائن گیم پلیئرز ان نون بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کے خلاف متعدد شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھابعدازاں سوشل میڈیا پر گیم پر لگائی جانے والی پابندی کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ٹوئٹر پر شانی نامی صارف نے لکھا کہ یہ بات صاف لکھی ہوئی ہے کہ گیم 16 سال سے زائد عمر کے لوگوں کیلئے ہے، والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو نظر رکھیں۔کاشف کھوسو کے مطابق بے شمار لوگ ایسے ہیں جو ای اسپورٹ میں اپنا کیرئیر بنا رہے ہیں اور پب جی موبائل نے انہیں موقع فراہم کیا ہے، میں پی ٹی اے سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان میں پب جی موبائل سے پابندی ہٹائی جائے، ہر کوئی  گیمنگ کمپیوٹر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔عثمان گجر نے کہاکہ ہم گیمرز ہیں، دہشت گرد نہیں۔ایک اور صارف نے کہاکہ گیم کھیلنا جرم نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…