پیرس(این این آئی)فرانسیسی ماہرین فلکیات نے نظام شمسی سے باہر ایک سیارے کے گرد نئی دنیا تخلیق ہونے کے شواہد حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے ستارے اے بی آریگی کے گرد ذرات اور گیسوں کی دبیز ڈسک کیمرے کی آنکھ میں قید کی گئی ہے۔ یہ ستارہ زمین سے 520 نوری سال کی
مسافت پر ہے اور اس کے گرد ایک بل کھاتا اسٹرکچر بھی دیکھا گیا ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق اس اسٹرکچر کے گرد ایک نئی دنیا تخلیق ہو رہی ہے اور ممکنہ طورپر یہ شواہد ہیں کہ ایک ستارے کے گرد ایک نیا سیارہ وجود میں آرہا ہے۔ یہ منظر یورپین سدرن آبزرویٹری کی ٹیلی اسکوپ سے دیکھا گیا ہے۔