اسلام آباد (این این آئی)اب صارفین کومقامی سطح پر تیار کردہ سستے سمارٹ فون دستیاب ہوں گے ،وزارت آئی ٹی سمارٹ فونزتیارکرنے کی سمری ای سی سی میں پیش کرے گی ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ملک میں مقامی سطح پر سمارٹ فونز تیار کرنے کے لیے انڈسٹری کو مراعاتی پیکج دینے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمد پر بھی پابندی عائد کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا ،مقامی سطح پر تیار کئے گئے موبائل فونز کی مقامی فروخت پر چار فیصد ودہولڈنگ ٹیکس معاف ہوگا ،مقامی موبائل کی برآمد پر برآمدکنندگان کو
دس فیصد برآمدی مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ،مقامی صنعت کے تحفظ کے لیے موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکسز بھی تجویز دی گئی ،200ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 5 ہزار 440 روپے ٹیکس ،350ڈالر مالیت کے موبائل فون پر7 ہزار 140 روپے ٹٰکس عائد کرنے ،500ڈالر مالیت کے فون پر20 ہزار 650 روپے ٹٰیکس عائد کرنے ،500ڈالر سے زائد مالیت کے فون پر 36 ہزار720 روپے ٹٰیکس لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے ،پاکستان نے دوہزار انیس میں اٹھائیس ملین موبائل فون درآمد کئے ہیں۔