ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کرونا سے ڈونلڈ ڈک اور مکی مائوس بھی ملازمین فارغ کرنے پر مجبور

datetime 4  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(این این آئی )حال ہی میں کارٹون کی دْنیا کی سب سے بڑی خاکہ ساز کمپنی ڈزنی نے کرونا وائرس کے نتیجے میں اپنی تفریح گاہوں کی بندش کے بعد ملازمین کی ایک بڑی تعداد کو عارضی طور پر فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں تفریحی اور سیاحتی شعبے کی سب سے بڑی کمپنی ڈزنی نے کہاکہ وہ غیراساسی نوعیت کے ملازمین کو 19 اپریل کے بعد فارغ کر دے گی۔

کمپنی کی طرف سے متوقع طور پرفارغ کیے جانے والے ملازمین کی تعداد بیان نہیں کی اور یہ بھی واضح نہیں کیا کہ کون کون سے سیکشن کے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔ڈزنی کمپنی نے 12 مارچ کو کرونا کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر فرانس اور امریکا میں اپنے تفریحی پارک بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔امریکی ریاست فلوریڈا میں قائم ڈزنی ورلڈ دنیا کا سب سے بڑا تفریحی اور سیاحتی مرکز ہے جہاں سال 2018ء میں 21 ملین سیاح آئے جب کہ لاس اینجلس میں قائم ڈیزنی لینڈ میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 18 اعشاریہ 7 ملین تھی۔امریکا میں اخباری ذرائع کے مطابق ڈیزنی کمپنی کے12 تفریحی مراکز، ان میں قائم ہوٹلوں اور سمندری سیاحتی مراکزمیں ایک لاکھ 22 ہزار افراد ملازمت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…