جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

کرونانہایت خطرنا ک اور مکار وائرس ، صحتیاب شخص کے دوبارہ متاثر نہ ہونے کی کوئی گارنٹی ہے یا نہیں؟ امریکی سائنسدان نے ہٹے کٹے رہنے والوں کی بھی نیندیں اڑا دیں

datetime 28  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)وبائی امراض کے ماہر امریکی سائنسدان انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے صحتیاب شخص کیلئے 100 فیصد نہیں کہہ سکتے کہ یہ دوبارہ متاثر نہیں ہوگا۔امریکی سائنسدان ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے ایک انٹرویو کے دوران خبردار کیا کہ کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے، یہ نہایت پیچیدہ، مختلف اور خطرناک وائرس ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی اب تک کوئی دوا دستیاب نہیں، وائرس علامات نہ رکھنے والے کسی شخص کو بھی ہو سکتا ہے، یہ ایک ایسی وبائی صورت حال ہے جو ہم نے کبھی نہیں دیکھی تاہم سماجی فاصلہ، ہاتھ دھونا اور محتاط رہنا بچت کا واحد راستہ ہے۔ امریکی ٹی وی شو میں اظہار خیال کرتے ہوئے وبائی ماہرنے کہا کہ کورونا اب ایک ڈرونا خواب بن چکا ہے، ایبولا کے مقابلے میں کورونا بہت تیزی سے ایک انسان سے دوسرے کو منتقل ہوتا ہے، یہ کسی ایسے شخص کو بھی متاثر کرسکتا ہے جس میں بظاہر کوئی علامات نہ ہوں۔انہوں نے بتایا کہ یہ وائرس 30 اور 40 سال کے جوانوں کو بھی بری طرح متاثر کر سکتا ہے،کورونا وائرس زیادہ گنجان آبادیوں بالخصوص بوڑھوں اور پہلے سے بیماریوں میں مبتلا انسانوں کے لیے نہایت خطرناک ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر انتھونی نے کہا کہ یہ بیماری بہت آسانی سے پھیلتی ہے، اگر آپ کو علامات نا بھی ہوں تو بھی آپ اسے پھیلا سکتے ہیں، یہ نہایت خطرنا ک اور مکار وائرس ہے، دوسری مختلف چیز یہ ہے کہ یہ وائرس موسمی زکام کی طرح نہیں جس سے میں اور آپ گزرتے ہیں اور جس سے اموات کی شرح صفر اعشاریہ ایک فیصد ہے بلکہ اس وائرس کی شرح اموات اس سے 10 گنا زیادہ ہے، یہ کم از کم ایک فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا زیادہ تر چھینکنے اور کھانسنے سے پھیلتا ہے، کورونا کے ڈراپلٹس ہوا میں کچھ دیر معلق رہ سکتے ہیں جو صحت مند لوگوں کیلئے بڑا خطرہ ہو سکتے ہیں جبکہ وائرس سے صحت یاب شخص کے بارے 100 فیصد نہیں کہا جاسکتا کہ وہ دوبارہ متاثر نہیں ہو گا، وائرس کے ختم ہونے کے سائیکل کے بارے میں بھی وثوق سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…