واشنگٹن (آن لائن)علی بابا کے بانی اور سابق چیئر مین جیک ما نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر ساتھی ایشیائی ممالک کے لیے ہنگامی طور پر طبی سامان عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیک ما نے کورونا کا شکار ایشیائی ممالک کی ہمت بندھاتے ہوئے کہا کہ ہم ہنگامی صورتحال میں 18لاکھ ماسک ، 2لاکھ 10ہزار ٹیسٹ کٹ ، 36ہزار حفاظتی سوٹ سمیت تھرمامیٹر اور وینٹی لینٹر
عطیہ کریں گے۔‘انہوں نے ایشیائی ممالک بشمول افغانستان ، بنگلادیش، کمبوڈیا، لائوس ، مالدیپ ، کمبوڈیا، منگولیا، میانمار، نیپال ، پاکستان، سری لنکا کو مذکورہ سامان دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طبی سامان کی تیز ترسیل آسان نہیں ہے لیکن وہ اسے جلد منزل تک پہنچائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آج رات 50 ہزار مزید ماسک پہنچ جائیں گے، علی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے بھی15 ہزار ماسک جلد آجائیں گے۔