ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی اے نے موبائل فون رجسٹریشن کی مدت بڑھادی

datetime 19  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آ با د(آن لائن)پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون رجسٹریشن کی مدت بڑھا کر 90 روز کردی، ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور کاروبار کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کی ایپلیکشن کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں۔

تعلیمی اداروں کی جانب سے آن لائن کلاسز شروع کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ تمام ادارے اور کاروبار بغیر کسی روک ٹوک کے آن لائن سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے قانونی وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکولز (وی او آئی پیز) اور ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) اور ویڈیو کانفرنسنگ ایپلیکشن کا استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے لیے اضافی اجازت لینے کی بھی ضرورت نہیں۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے کہا کہ ‘تمام قانونی وی او آئی پیز اور وی پی اینز ایپلیکشن مثلاً واٹس ایپ، اسکائپ، گوگل میٹس، زوم، بلو جینز، کِسکو ویب ایکس، ٹیم ویور، میراکی وی پی این وغیرہ ورچوئل تعلیم اور کاروبار کے لیے استعمال کرنے کے لیے دستیاب ہیں’۔ایک سینئر عہدیدار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اور کاروباری شعبے کے لیے کانفرنس کالز اور آن لائن کلاسز کے حوالے سے متعدد انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والے الجھن کا شکار ہیں۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ کچھ کاروباری اجلاسوں میں بیرونِ ملک کالز کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ واضح کردیا گیا ہے کہ لائسنس یافتہ سروس فراہم کرنے والے اور لائسنس یافتہ ایل ڈی آئی آپریٹرز سے آواز کی ترسیل کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب انٹرنیٹ سروسز پرووائیڈرز ایسوسی ایش آف پاکستان (آئی ایس پی اے کے) نے بھی اس بات پر تحفظات کا اظہار کیا کہ پی ٹی اے نے متعلقہ آئی پی ایڈریسز بلاک کر رکھے ہیں اور رجسٹریشن کا عمل مشکل ہے۔تاہم پی ٹی اے نے آئی سی پی اے کے کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے کا ویب منیجمنٹ سسٹم نے وائرس ٹریفک کے قانونی ذرائع کی نشاندہی کردی ہے۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ ‘پی ٹی اے صرف ان کے خلاف کارروائی کررہی ہے جو غیر قانونی ٹریفک کے لیے وی او آئی پی اور وی پی اینز استعمال کررہے ہیں۔

تمام ورچوئل سہولتوں کا استعمال قانونی ذرائع سے ہونا چاہیئے جنہیں پی ٹی اے نے وائٹ لسٹ کیا ہوا ہے’۔پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ 17 مارچ کا اجلاس کیا تھا تا کہ اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کیے جاسکیں اور آئی پز کو وائٹ لسٹ کرنے کا عمل موثر بنایا جاسکے۔پی ٹی اے نے اجلاس میں بتایا کہ اس کا وائٹ لسٹ کرنے کے قواعد ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور ریگولیٹر درخواست پر 24 گھنٹنے میں کارروائی کرتا ہے۔

اس کے علاوہ اتھارٹی نے موبائلز کی رجسٹریشن کی مدت کو ایک ماہ سے بڑھا کر 90 روز کردیا۔اتھارٹی کا کہنا تھا غیر معمولی صورتحال کے پیشِ نظر 18 مارچ سے بلاک کیے جانے والے غیر رجسٹرڈ موبائل فونز ہر موبائل کی مدت کو دیکھتے ہوئے 18 اپریل سیبلاک کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ موبائل ڈیوائس آئڈینٹفکیشن رجسٹریشن بلاکنگ سسٹم کے تحت مقامی نیٹ ورکس سے منسلک تمام موبائل فونز کو پہلی دفعہ مقامی نیٹ ورک استعمال کرنے کے بعد 60 روز میں رجسٹر کروانا ضروری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…