اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئٹر نے پوری دنیا میں اپنے 4900 دفاتر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام کمپنی نے کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے کیا ہے۔ گزشتہ برس دسمبر میں چین سے منظر عام پر آنے والا خطرناک کورونا وائرس اب تک دنیا کے 123 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 420 سے تجاوز کر گئی ہے، رپورٹ کے مطابق ان میں سے 60 ہزار 314 افراد صحت یاب بھی
ہو چکے ہیں جب کہ 4 ہزار 636 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے تیزی سے پوری دنیا میں پھیلنے کی وجہ سے ٹوئٹر انتظامیہ نے اپنے دنیا بھر میں قائم دفاتر کو بند کر دیا ہے اور ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھر سے کام کریں۔ اس سے قبل ٹوئٹر انتظامیہ نے ہانگ کانگ، جاپان اور جنوبی کوریا کے تمام ملازمین کو دفتر نہ آنے اور گھروں میں رہ کر کام کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں لیکن اب اپنے تمام دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔