منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈیجی سکلز جاب فیئر2020میں Szabistکے ساتھ معاونت کریگا

datetime 9  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(پ ر)ڈیجی سکلز سالانہ جاب فیئر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو فارغ التحصیل نوجوانوں کوروزگار کی تلاش کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں معاونت فراہم کریگا۔ اس موقع پر کارپوریٹ سیکٹر کے دیگر نمائندوں کے ہمراہ ، ڈاکٹر ظفر علوی ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈیجی اسکلز نے شرکت کی۔

اس پروگرام کا مقصد مینیجمنٹ سائنسز ، سوشل سائنسز ، کمپیوٹر سائنسز اور میڈیا سائنسز کے مضامین سے فارغ التحصیل طلباء کو کارپورٹ سیکٹر کے نمائندگان کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔ اس 1 روزہ پروگرام میں صنعت سے وابستہ 30 سے زائد اعلیٰ کمپنیوں نے شرکت کی۔ کچھ قابل ذکر ناموں میں زمین ڈاٹ کام ، یوفون ، آئیڈیاز ، پی ٹی سی ایل ، فیصل بینک ، میزان انویسٹمنٹ ، شفا فاؤنڈیشن ، سرینا ہوٹل ، جوبلی انشورنس وغیرہ شامل ہیں۔شرکت کنندہ کمپنیوں کو جاب فیئر میں یہ موقع فراہم کیا گیا کہ وہ فریش، محرک اور ذین طلباء کے سامنے اپنے آپ کو بطور پسندیدہ آجر پیش کریں۔اپنے اہم خطاب میں ڈاکٹر ظفر علوی ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈیجی سکلز نے تعلیمی اداروں اور صنعتوںکے مابین پائے جانے والے فرق کو ختم کرنے کے لئے اس طرح کے واقعات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجی سکلز میں پیش کیے جانے والے کورسز کے خواہشمند امیدواروں کو ملازمت کے حصول کے عمل میں کامیابی کے لئیمطلوبہ صلاحیتوں سے آراستہ کریں گے۔ انہوں نے کہا ، “ہر فرد کو یہ جاننے کے لئے خود تشخیص کرنا چاہئے کہ اسے کیا صلاحیتیں اپنے ساتھ ہم جماعت سے امتیازی بنا سکتی ہیں۔

“ڈیجی سکلز ڈاٹ پی کے ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے زیر اہتمام ، پاکستان کا سب سے بڑا آن لائن ٹریننگ پروگرام ہے ، جسے اگنائیٹ تیار کر کے قابل عمل بناتی ہے۔ یہ10 مختلف کورسز میں مفت آن لائن تربیت فراہم کر رہی ہے جس میں فری لانسنگ ، ای کامرس منیجمنٹ ، ڈیجیٹل لٹریسی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، آٹوکیڈ ، ورڈپریس ، کریٹو رائٹنگ، کوئک بکس ، گرافک ڈیزائن اور سرچ انجن آپٹیمائزیشن ہے۔ تمام مخصوص سکلز سیکھنے کے بعد کمائی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہیں جس سے کیئریر کے امکانات اور کاروبار میں وسعت کے مواقعوں میں اضافہ ہو جائیگا۔ تمام کورسز حکومت کے تصدیق شدہیں اور مجوزہ اتھارٹی سے منظور شدہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…