اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام علوم کا ماخذ قران پاک ہے ،علم کو اسلام سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔ جمعہ کو ٹویٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم دو اپریل کو بھی مولانا منیب الرحمن اور پوپلزئی
صاحب کا انتظار کریں گے۔انہو ں نے کہا کہ ہمارے لئے تمام علماء قابل احترام ہیں البتہ یہ دلیل تسلیم نہیں کہ چاند کی روئیت کا سائنس سے تعلق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام علوم کا ماخذ قران پاک ہے اور علم کو اسلام سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔