جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان میں مرد وں اور عورتوں میں موبائل فون رکھنے کی تعداد سامنے آگئی مردوں کے مقابلے صرف کتنےفیصد خواتین موبائل فون کی مالک ہیں‘ رپورٹ میں اہم انکشاف

datetime 6  مارچ‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)دنیا کے 15 ممالک میں سے موبائل فون کی ملکیت رکھنے والے مرد و عورت کی تعداد میں سب سے زیادہ فرق پاکستان میں پایا جاتا ہے۔یہ بات دنیا بھر میں موبائل آپریٹرز کے مفادات کی نمائندگی کرنے والی تنظیم سی ایس ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ میں سامنے آئی۔رپورٹ کے مطابق موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے میں مرد اور عورتوں کی تعداد میں فرق اس سے بھی زیادہ ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ تقریباً 15 ممالک میں سے صرف برازیل میں موبائل فون کی ملکیت اور موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے کی شرح منفی ہے جہاں 85 فیصد خواتین کے مقابلے 84 فیصد مرد موبائل فون کی ملکیت رکھتے ہیں۔موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2020 کے عنوان سے مرتب کردہ رپورٹ 15 کم اور اوسط آمدن رکھنے والے ممالک سے متعلق جی ایس ایم اے کے سالانہ انٹیلی جنس کنزیومر سروے برائے سال 2019 کی بنیاد پر تیار کی گئی۔مذکورہ سروے میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کی آبادی پر مشتمل ہے اور موبائل فون کا مالک اس شخص کو سمجھا جاتا ہے جو سم کارڈ یا ایسے موبائل فون کس میں سم کارڈ کی ضرورت نہیں اس کا کم از کم ایک ماہ تک مرکزی یا واحد صارف ہو۔موبائل جینڈر گیپ 2020 میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ پاکستان میں موبائل فون کی ملکیت کے حوالے سے صنفی تفاوت 38 فیصد ہے مطلب 81 فیصد پاکستانی مردوں کے مقابلے صرف 50 فیصد خواتین موبائل فون کی مالک ہیں۔اسی طرح انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کا فرق 49 فیصد ہے یعنی 37 فیصد پاکستانی مردوں کے مقابلے صرف 19 فیصد خواتین کو موبائل فون انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ موبائل فون کی ملکیت میں سب سے بڑی رکاوٹ قابل خرید ہونا ہے اس کے علاوہ آگاہی کا فقدان، ناخواندگی اور ڈیجیٹل اسکلز نہ ہونا بھی وہ اہم رکاوٹیں ہیں جو خواتین کے موبائل استعمال کرنے کی راہ میں حائل ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کم آمدن والے ممالک میں موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے میں خواتین و مرد کا تفاوت کم ہوا ہے اور اب 2017 کی 44 فیصد کے مقابلے 54 فیصد خواتین موبائل فون انٹرنیٹ استعمال کرتی ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان میں اسمارٹ فونز کے استعمال کی شرح 37 فیصد مردوں کے مقابلے 20 فیصد خواتین کی ہے جس میں 90 فیصد مردوں کے مقابلے 42 فیصد خواتین نے ذاتی فون خریدے ہوئے ہیں۔دوسری جانب بھارت میں 90 فیصد مردوں کے مقابلے 63 فیصد خواتین اپنی مرضی کا موبائل خریدتی ہیں۔مذکورہ شرح میں سب سے کم فرق انڈونیشیا میں ہے جہاں 91 فیصد مردوں کے مقابلے86 فیصد خواتین نے اپنے ذاتی موبائل فون خریدے ہوئے ہیں۔



کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…