جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کا خوف، سونی، ایمازون کا موبائل ورلڈ کانگریس میں شرکت سے انکار

datetime 12  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارسلونا(این این آئی) چین میں پھیلنے والی پر اسرار بیماری کرونا وائرس کے باعث 1100 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ اس بیماری کے تدارک کے لئے چینی حکومت دن رات ایک کر کے اس پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں، تاہم ایک خبر مزید کرونا وائرس سے متعلق آئی ہے۔

اس خبر کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی سب سے بڑی ایگزیبیشن دی موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) 2020ء بھی متاثر ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موبائل ورلڈ کانگریس کا انعقاد اسپین کے شہر بارسلونا میں کیا جائے گا جو کہ رواں سال 24 تا 27 فروری تک جاری رہے گا۔دی موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) موبائل انڈسٹری کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ایگزیبیشن ہے جہاں دنیا بھر سے موبائل اور ٹیکنالوجی کمپنیاں شرکت کریں گی۔تاہم ایونٹ بھی چین سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھلینے والے کرونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوگا کیونکہ متعدد کمپنیوں کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی گئی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق موبائل کمپنی ایل جی، زیڈ ٹی ای، این ویڈیا، اور ایریکسن کے بعد اب مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی سونی اور ایمازون نے بھی کرونا وائرس کے پیشِ نظر ایونٹ میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی ہے۔سونی کمپنی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کرونا وائرس کی صورتحال کو اچھے سے دیکھ رہی ہے، جسے عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے دنیا میں ایمرجنسی کی صورتحال قرار دیا جا چکا ہے، اسی کے پیشِ نظر ہم نے صارفین، ملازمین، ساتھی، میڈیا کی صحت اور حفاظت کے لیے مشکل فیصلہ کیا ہے۔ب

یان کے مطابق کمپنی سپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہونے والے دی موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈیبلیو سی) میں شرکت نہیں کرے گی۔دوسری جانب ایمازون کی جانب سے بھی ایونٹ میں شرکت نا کرنے کا یہی جواز بتایا گیا ہے۔واضح رہے کہ سپین ہیلتھ منسٹری کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 2 کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…