سان فرانسسکو( آن لائن )فیس بک نے گزشتہ روز کہا ہے کہ ششماہی بنیادوں پر آمدن اور صارفین سے پیداوار جو توقعات سے بڑھ کر رہی ہے ، تاہم حصص مارکیٹ لین دین کے بعد متاثر ہوئے ہیں ۔سرکردہ آن لائن سوشل نیٹ ورک نے بتایا ہے کہ اس کی خالص آمدن ایک سال قبل کے مقابلے میں سات فیصد اضافے کے ساتھ 7.3ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے
جبکہ گزشتہ سال کے آخری تین ماہ میں آمدن 25فیصد اضافے کے ساتھ 21ارب ڈالر رہی ہے۔فیس بک صارفین کی تعداد ماہانہ بنیادوں پر 8فیصد اضافے کے ساتھ 2.5ارب تک پہنچ گئی ہے جو کہ اس کی تمام ایپس انسٹا گرام ، مسینجر اور وٹس اپ کے صارفین ہیں ، یہ تعداد 2.89ارب ہے ، تاہم حصص میں تیزی سے چھ فیصد سے زائد کمی آئی ہے ۔