جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

فیس بک نے آخرکاروہ فیچر متعارف کرادیا جس کا وعدہ اس نے 2018 میں اپنی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران کیا تھا‎

datetime 29  جنوری‬‮  2020 |

بیجنگ(این این آئی)فیس بک نے آخرکار لگ بھگ 2 سال بعد وہ فیچر متعارف کرادیا ہے جس کا وعدہ اس نے 2018 میں اپنی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران کیا تھا۔یہ فیچر ہے برائوزنگ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کی سہولت صارفین کو فراہم کرنا، جسے یہ کمپنی اشتہارات کو پرسنلائز کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے اور اب یہ آخرکار تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

فیس بک کی جانب سے اسے آف فیس بک ایکٹیویٹی ٹول کا نام دیا گیا ہے جو تھرڈ پارٹی سائٹس کے ڈیٹا کی سمری (جسے ٹارگٹڈ اشتہارات کو دکھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے) اور ڈیٹا اڑانے کا آپشن دیا ہے۔آپ اسے فیس بک موبائل ایپ یا ڈیسک ٹاپ سائٹ کے سیٹنگز مینیو میں یور فیس بک انفارمیشن کے سیکشن میں دریافت کرسکتے ہیں جہاں یہ آف فیس بک ایکٹیویٹی کے نام سے ہوگا۔اس پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے ان تمام ویب سائٹ اور ایپس کی فہرست دیکھ سکیں گے جو فیس بک اس وقت ٹریک کرتا ہے جب آپ فیس بک کو استعمال نہیں کررہے ہوتے۔‎درحقیقت اس فہرست کو دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے کہ آخر فیس بک کو آپ کی آن لائن سرگرمیوں کے بارے میں کس حد تک معلومات حاصل ہے۔فیس بک کی اس فہرست میں یہ بھی درج ہے کہ آپ نے کسی ویب سائٹ پر کتنی بار اور کس کس وقت وزٹ کیا اور کسی نام پر کلک کرنے پر بتایا جائے گا کہ کمپنی کو اس کا علم کیسے ہوا اور وہ اس معلومات کے ساتھ کیا کرسکتی ہے۔اگر آپ اس ڈیٹا کو صاف کرنا چاہتے ہیں تو سب سے اوپر کلیئر ہسٹری کا بٹن موجود ہوگا جس پر کلک کرنے پر فیس بک کی جانب سے خبردار کیا جائے گا کہ ایسا کرنے پر آپ ان سروسز سے لاگ آئوٹ ہوسکتے ہیں جن میں آپ فیس بک سے لاگ ان ہوتے ہیں۔فیس بک کی جانب سے ڈیٹا کے حصول کا سلسلہ اس صفائی کے بعد بھی جاری رہے گا اور یہ اسی وقت رک سکے گا

جب آپ آپٹ آئوٹ کا آپشن استعمال نہیں کرتے جو منیج فیوچر ایکٹیویٹی میں چھپا ہوگا جو ویب سائٹ ورژن کے دائیں جانب موجود ہوگا۔اگر آپ ڈیٹا کلیکشن آف کریں گے فیس بک کی جانب سے کہا جائے گا آپ کو اتنے ہی اشتہار نظر آئیں گے جتنے پہلے دیکھ رہے تھے، مگر وہ کم پرسنلائزڈ ہوں گے۔اور ہاں یہ ڈیٹا آپ کے

اکائونٹ سے نہ ہونے کے برابر ڈس کنکٹڈ ہوگا اور مکمل طور پر فیس بک سرورز سے ڈیلیٹ نہیں ہوگا، ایسا فیس بک نے گزشتہ سال اگست میں بتایا تھا۔مگر یہ فیس بک کی جانب سے غیرضروری ڈیٹا جمع کرنے کے عمل کی روک تھام کے حوالے سے صارف کو کچھ شفافیت فراہم کرنا ہے اور کسی حد تک کنٹرول بھی دینا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…