ہمسایہ ملک کو فائیوجی ٹیکنالوجی کے پھیلائو کی کوششوں میں کامیابی مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ 30 مدار میں پہنچ گیا

18  جنوری‬‮  2020

نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے انتہائی طاقتور مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ 30 کو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں مقررہ مقام تک پہنچاتے ہوئے فائیو جی ٹیکنالوجی کے پھیلائو کی اپنی کوششوں میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔اس سیٹلائٹ سے بھارت کا مواصلاتی نظام کافی مضبوط ہو جائے گا۔انٹرنیٹ کی رفتار بڑھے گی اور جن مقامات تک فی الحال انٹرنیٹ کا نیٹ ورک نہیں ہے، وہاں بھی نیٹ ورک کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکام نے بتایاکہ30 جی سیٹ سیٹلائٹ کو

فرینچ گیانا میں واقع خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا۔ لانچ کے تقریباً اڑتیس منٹ بعد ہی یہ سیٹلائٹ اپنے مدار میں پہنچ گیا۔3,357 کلوگرام وزنی یہ سیٹلائٹ پندرہ برس تک  فعال رہے گا۔جی سیٹ لانچ ہونے سے بھارت میں مواصلاتی نظام مضبوط ہو جائے گا۔ اس کی مدد سے ملک میں نئی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی آنے کی امید ہے۔ اس سیٹلائٹ کی مدد سے مواصلاتی سسٹم، ٹیلی وڑن نشریات، موسم کی پیشن گوئی، قدرتی آفات کے قبل از وقت انتباہ اور بچاو کی کارروائیوں میں مدد ملے گی۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…