اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

20کی دہائی میں روزگارکیلئے کس شعبے میں مستقبل روشن ہے؟طلبا ضرورپڑھیں

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) حالیہ برسوں کے دوران اکاؤنٹنسی کے پیشے کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے تاہم ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کی تازہ ترین رپورٹ میںاِس پیشے سے وابستہ لوگوں کے لیے سنہری مواقع کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ اے سی سی اے کے شعبے پروفیشنل انسائٹ میں ہیڈ آف بزنس مینجمنٹ جیمی لیون نے تیار کی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد اہم علامتیں

اِس بات کا اشارہ کر رہی ہیں کہ جو لوگ اکاؤنٹنسی کے پیشے کے ساتھ پہلے سے وابستہ ہیں یا اس پیشے کو ختیار کرنا چاہتے ہیں،ان کاکیرئیر مستقبل میں بھی تابناک ہے۔اِن رجحانات کی وسعت ڈیٹا کے امکانات  میں اضافے سے شروع ہوتی ہے ، جس میں اِن کا کردار مرکزیت اختیار کر جائے گا اورآٹومیشن ٹیکنالوجیز کے اختیار کرنے تک جاتی ہے جو بعض پیشہ ور اکاؤنٹنٹس کو اس بات کی آزادی فراہم کرے گی کہ وہ مزید قدر شامل کر سکیں ، زیادہ ربط پیدا کر سکیں، روزگار کے مقام پر شمولیت کی اہمیت اجاگر کر سکیں ۔اس رپورٹ میں اے سی سی اے کی جانب سے گزشتہ تین برسوں کے دوران عالمی سطح پر کی گئی تحقیق کے علاوہ ڈیسک ٹاپ ریسرچ بھی شامل ہے جس میں ارکان کا سروے اور اہم مارکیٹوں سے تعلق رکھنے والے فنانس کے شعبے میں رہنما کا مقام رکھنے والے افراد ، ہیومن ریسورس پروفیشنلز، ریکروٹمنٹ اسپشلسٹس کے انٹریوز کا احاطہ کیا گیا کہ اْن کی رائے میں اس کیریئر میں کس طرح کی تبدیلی آ سکتی ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…