جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

زونگ4جی کافارٹیمو کی معاونت سے پاکستان میں گوگل پلے کیئریر بلنگ کا آغاز

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(پ ر)پاکستان کی معروف ٹیلی مواصلات کمپنی زونگ 4 جی ، جو چائنا موبائل (سی ایم سی سی) کا حصہ ہے اور موبائل ٹیکنالوجی کمپنی فورٹمونے آج زونگ 4 جی کے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کے لئے گوگل پلے پر براہ راست کیریئر بلنگ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 35 ملین زونگ 4G صارفین اب ایپس اور ان۔ایپس مواد (content)اپنے ایپ سٹور سے زونگ 4جی پری پیڈ موبائل بلینس یا ماہانہ فون بل کی ذریعے خریداری کر سکتے ہیں۔ شراکتی معائدہ کے متعلق بات کرتے ہوئے زونگ4جی کے ترجمان نے کہا،ـ”

پاکستان میں 4جی کا سب سے وسیع نیٹ ورک رکھنے والی کمپنی کی حیثیت سے ، زونگ 4G ہمیشہ ملک کے ڈیجیٹل انقلاب برپا کرنے میں ہراول دستے کا کام کیا۔ اپنے صارفین کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کی ہماری حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر ، زونگ 4 جی نے براہ راست کیریئر بلنگ شروع کرنے کے لئے فورٹمو کے ساتھ شراکت کی ہے جو ہمارے لاکھوں صارفین کو ایپس اور ایپ مواد کی خریداری کیلئے سہولت فراہم کرے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ موبائل ایپلیکیشنز کی پوری صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ہمارے شراکت دار اس شراکتی معائدہ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ پاکستان ایک تیزی سے بڑھتا ہوا اسمارٹ فون مارکیٹ ہے جہاں اینڈرائڈ غالب آپریٹنگ سسٹم ہے۔ کیریئر بلنگ کیلئے گوگل ایپ سٹور سے اینڈرائڈ ڈیوائس کے ذریعے سہل رسائی ممکن ہو سکے گی۔ ہم زونگ 4 جی کے ساتھ شراکت داری کے بارے میں پر امید ہیں اور مل کر آمدنی میں اضافے کو ممکن بنانے کیلئے کوشاں ہیں، یہ کہنا تھا فوٹیمو کے وائس پریذیڈنٹ کیئر یر سیلز کا۔فارٹیمو نے گوگل پلے کے انضمام کے منصوبے کوشروع سے آخر تک منظم کیا ، اور اپنے تجربات کو استعمال میںلاتے ہوئے درجنوں دیگر ٹیلکوز کو گوگل سے مربوط کیا۔ تکنیکی سیٹ اپ (انضمام اور جانچ) کے علاوہ فورٹمو اپنے ٹیلکو شراکت داروں کی بھی مارکیٹنگ کے مشورے کی تائید کرتا ہے تاکہ کس طرح ایپ اسٹور پر صارفین کی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ بنایا جاسکے۔پاکستان میں صرف 21فیصد لوگوں کے پاس بینک اکاؤنٹ ہے اور کریڈٹ کارڈ کی ملکیت 1فیصدسے بھی کم ہے۔جب کہ اسی وقت 43فیصد صارفین کے پاس سمارٹ فونز ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ آن لائن contentتک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ لیکن پریمیم contentکی ادائیگی سے قاصر ہے۔ کیریئر بلنگ کسی بھی صارف کو اپنے پری پیڈ سم کارڈ بیلنس سے ادائیگیوں میں کٹوتی کرنے یا اپنے ماہانہ فون بل پر چارج کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ پاکستان اور ایشین مارکیٹس میں کیئریر بلنگ کیلئے ذریعے ادائیگی کے متعلق اضافی معلومات فارٹیمو کی حالیہ ایشیا مارکیٹ رپورٹ میں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…