زونگ4جی کے نیو ہوپ والنٹیئرز کاایس او ایس ولیج کوئٹہ کے بچوں کے ساتھ ایک دن

23  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (پ ر )زونگ 4 جی کے نیو ہوپ والنٹیئرز نے ایس او ایس فیملی ولیج کوئٹہ کا دورہ کیا، جس میں کوئٹہ بلوچستان کے پندرہ چھوٹے دیہات اور 4عدد یوتھ ہومز شامل ہیں۔ رضاکاروں نے معاشرے کے پسماندہ بچوں کے ساتھ ایک دن گزارا۔ 125 سے زائد بچوں پر مشتمل ، ایس او ایس چلڈرنز ولیج کوئٹہ ایک انوکھی سہولت ہے جو معاشرتی طور پر بے گھر ہونے والے بچوں کو سیکھنے

اور نگہداشت کے پروگرام کے ذریعے زندگی میں ایک اور موقع فراہم کرتی ہے۔ زونگ 4 جی کے نیو ہوپ والنٹیئرز کے ایس او ایس ولیج کے دورے کا مقصد بچوں میں آئوٹ ڈورسرگرمیوں جیسے فٹ بال اور دیگر کھیلوں میں بچوں کے ساتھ شمولیت کرنا اور بچوں کے اندر مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔ بچوں کے لئے میجک شو کا بھی اہتمام کیا گیا اور بچے اس سے خوب لطف اندوز بھی ہوئے۔ مزید یہ کہ ایک ملی نغموں کا مقابلہ بھی ہوا ، اور بہترین گلوکاروں کو تحائف بھی دیئے گئے۔ رضاکاروں نے دن کا اختتام تحائف کی تقسیم کے ساتھ کیا اور ایس او ایس ویلج کے رہائشیوں کے ساتھ کھانا کھایا۔زونگ 4 جی کے ترجمان نے اس دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ، “زونگ 4G ہم جن ممالک میں کام کرتے ہیں ان کو واپس دینے پہ پختہ یقین رکھتے ہیں۔ ایس او ایس کوئٹہ کا ہمارا دورہ معاشرے کے پسماندہ طبقات سے وابستگی کا ثبوت ہے۔ ہمیں واقعی خوشی ہے کہ ان چھوٹے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں آئیں اور ہم کسی طرح ان کی زندگی کا حصہ بننے پر دلی مسرت ہے۔ ہم ملک کے پسماندہ طبقوں کی فلاح و بہبود کی امداد کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے اور ان کم عمر بچوں کی زندگی پر دیرپا اور مثبت اثرات پیدا کرنے کی امید کرتے ہیں۔زونگ 4 جی مستقل طور پر ملک میں سماجی ذمہ دار یوں کی جانب اپنی توجہ مرکوز کر رہی ہے اور اپنا کردار بخوبی نبھا رہی ہے اور معاشرتی اسباب میں مشغول رہنا چاہتی ہے جو بہت سی زندگیوں کو تبدیل کرنے اور اس کے اثرات مرتب کرنے کا اعادہ کرتی ہے۔ ایس او ایس ویلج کوئٹہ کی انتظامیہ نے ایس او ایس بچوں کے ساتھ وقت گزارنے پر زونگ 4جی کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…