منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہنڈائی نشاط موٹرلمٹیڈ نے اپنے ڈیجیٹل شو روم کا شاندار افتتاح کردیا،نئی کار پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کردی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں ہنڈائی نشاط موٹر(پرائیویٹ)لمٹیڈکے دوسرے ڈیجیٹل اسٹور کا افتتاح ہوا۔ یہ اسٹورایمرالڈ ٹاور، کراچی میں قائم کیا گیا ہے۔اس اسٹور کو ملک کے سب سے بڑے شہر میں پہلے فٹ پرنٹ کے طور پر قائم کیا گیا ہے جس کے بعد اسے پورے شہرمیں، اور بعد ازاں، پورے ملک میں وسعت دی جائے گی۔کمپنی نے اپنا پہلا3Sڈیلر اینڈ ڈیجیٹل اسٹور فروری، 2019کو لاہور میں قائم کیا تھا۔کراچی میں قائم کیے گئے نئے ڈیجیٹل اسٹور میں بالکل نئی ہنڈائی آئیونک ہائی برڈ(IONIQ Hybrid)

کار بھی فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے جسے،اپنی مختلف خوبیوں کے باعث، عالمی سطح پر بہت سراہا گیا ہے۔ اب یہ کار پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے۔ فروخت کے لیے پیش کی گئی دیگر کاروں میں گرینڈ اسٹیئریکس- ایم پی وی(Grand Starex-MPV)اور سانتا فی –لگڑری(Santa-Fe Luxury) شامل ہیں۔ہنڈائی نشاط موٹر اس برانڈ کو پاکستان میں انتہائی مقبول برانڈ کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے، لہٰذاہنڈائی نشاط کے یہ ڈیجیٹل اسٹورز ”سٹی اسٹور(City Store)“کے تصور کے تحت قائم کیے گئے ہیں اور یہ آٹو مارکیٹ میں ماحول کو یکسر پلٹ دینے والے(game-changer) ثابت ہوں گے۔سہولت اور مکمل طور پر ڈیجیٹل ریٹیل کے تجربے کے باعث یہ شو رومز روایتی شورومز کی کمی پورا کر یں گے جبکہ ہنڈائی گاڑیوں کے بارے میں معلومات اور دیگر خدمات کے حصول کے معاملے میں یہ کسٹمرز کے لیے بالکل نیا انداز ہوگا۔ IONIQ ایک ہائی برڈ کار ہے جو کم ایندھن استعمال کرتی ہے اوراس میں کاربن کا اخراج بھی کم ہوتا ہے۔ اپنی الیکٹرک موٹر اور 1.6Lکے گیسولین ڈائریکٹ انجکشن (GDI) اور 6اسپیڈ والے آٹومیٹک ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن (DCT) کی وجہ سے یہ کارپاور فل کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ڈیجیٹل شو روم پرگرینڈ اسٹیئریکس- ایم پی وی (Grand Starex-MPV)اور سانتا فی –لگژری (Santa-Fe Luxury) بھی فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ گرانڈ اسٹیریکس میں 2.4 لیٹر کی گنجائش والا پاور فل انجن نصب ہے اور12 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔آل وہیل ڈرائیو ایس یو وی (All-Wheel Drive SUV)سانتا فی –لگژری میں 2.4L کی گنجائش والا پاور فل انجن نصب ہے اور اس میں 7 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

یہ تمام ماڈل کوریا سے درآمد کیے گئے ہیں اور ان پر، پاکستان میں، انڈسٹری کی سب سے جامع یعنی چار سال اور/یا 100,000 KMتک کی وارنٹی دی گئی ہے۔ یہ وارنٹی چار سال کی مدت پوری ہونے یا 100,000 KM کے مکمل ہونے پر ختم ہوتی ہے۔دنیا کا ممتاز آٹو موبائل برانڈ،ہنڈائی پورے،پاکستان میں، اپنے 3Sڈیلر نیٹ ورک کو تیزی سے وسعت دے رہا ہے۔سنہ 2019ء کے اختتام تک اور پہلے مرحلے کے طور پر، ان ڈیلرز میں سے دس3Sڈیلرز، پاکستان کے آٹھ بڑے شہروں میں

آن لائن دستیاب ہوں گے جبکہ مزید ڈیلرز سنہ 2020ء میں آن لائن دستیاب ہوں گے۔اس طرح ہنڈائی کے کسٹمرز سہولت کے ساتھ تمام اقسام کی خدمات مثلاً سیلز، سروس، فاضل پرزے، باضاطہ وارنٹیز اورا س نیٹ ورک کے ذریعے دیگر قابل اعتماد پیشکشوں سے فائد ہ حاصل کر سکیں گے۔فیصل آباد میں ہنڈائی نشاط موٹر(پرائیویٹ) لمٹیڈکی نئی پیداواری سہولت67 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور اس کی سالانہ پیداواری گنجائش 15,000 یونٹ ہے۔ اس طرح یہ پیداواری سہولت ملک کی اقتصادی ترقی کے

ساتھ روزگار کے ہزاروں مواقع بھی پیدا کر رہی ہے۔ ہنڈائی نشاط موٹرز تین ممتاز بین الاقوامی کاروباری اداروں – نشاط گروپ، سوجز کارپوریشن (جاپان) اور ملت ٹریکٹرز لمٹیڈ – کا جوائنٹ وینچر ہے۔ہنڈائی موٹر کمپنی (کوریا) کا نشاط موٹر کے ساتھ شراکت کا مقصد ملک میں آٹو موبائلز کے معروف تیار کنندہ (Manufacturer)،فروخت کنندہ (marketer) اورتقسیم کنندہ (distributor)بننا ہے یعنی آٹو موبائل میں زندگی بھر کا رفیق!



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…