بیجنگ(آن لائن) چین نے تین سیٹلائیٹس خلاء میں روانہ کر دیئے ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ شانکسی میں تائیون سیٹلائیٹ لاؤنچ سینٹر سے لانگ مارچ فور بی کیئریئر راکٹ کے ذریعے ایک ریسورس سیٹلائیٹ اور دو چھوٹے سیٹلائیٹس خلاء میں روانہ کئے گئے ہیں ۔ چین کی خلائی ٹیکنالوجی
اکیڈمی کا تیارہ کردہ ’’ زیڈ وائی ون زیرو ٹو ڈی ‘‘ ریسورس سیٹلائیٹ چین کے خلائی بیسڈ انفسراسٹرکچر کا اہم حصہ ہے ۔ یہ قدرتی ریسورسز ایسٹ مینجمنٹ ، ایکالوجیکل مانیٹرنگ ، تباہ کاریوں کی روک تھام ، ماحولیاتی تحفظ شہری تعمیرات ، ٹرانسپوریٹشن کے لئے آبزرویشن مواد مہیا کرے گا ۔