ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

PUBGموبائل گیم سے بچوں میں مسائل جنم لینا شروع ہو گئے ؟والدین اثرات سے سخت پریشان، بڑا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2019 |

مظفرآباد(این این آئی)موبایل گیمزکے بچوں پر منفی اثرا ت کی وجہ سے بچے جارح مزاج اور پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہو رہے ہیں۔والدین موبائل گیمز کیوجہ سے بچوں پر مرتب ہونے والے اثرات سے سخت پریشان۔ PUBGموبائل گیم سے بچوں میں پرتشددرویے اور نفسیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ والدین کا حکومت سے ایسی موبائل گیمز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ۔چائینہ سمیت دیگر ممالک میں

اسی منفی سرگرمیوں والی موبائل گیمز پر پابندی عائد ہے۔ماہرین نفسیات کاکہنا ہے کہ موبائل گیمز کو چیک کرنے کے بعد انکی اجازت دینی چاہیے۔ جبکہ والدین بھی اپنے بچوں پر کڑی نظررکھیں تاکہ وہ کسی ایسی گیم کے عادی نہ ہوسکیں جو انکی زندگی تباہ کر دے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موجودہ دور کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے ضروری ہے کہ تمام ڈیجیٹل ڈیٹا کی چیکنگ کے لیے ایک خصوصی سائبر کمیٹی تشکیل دی جائے جو خصوصی طورپر بچوں کے زیر استعمال سافٹ وئیرز،گیمز اور ڈیٹا کو چیک کرنے کے بعد اسکی اجازت دے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں موبائل گیمز سے متاثر ہونے والے بچوں کی بڑی تعداد سامنے آنا شروع ہو گئی ہے۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں انکے پاس کافی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں بچے موبائل گیمز سے متاثر ہو کر جارح مزاج ہوچکے ہیں۔ بعض والدین کا کہنا ہے کہ بچوں نے گیمز کے اس حد تک اثرات لے لیے ہیں کہ انہوں نے والدین کی حکم عدولی کرنا شروع کر دی ہے۔ لڑائی جھگڑوں کی طرف مائل ہیں حتیٰ کے سکول جانا بھی چھوڑ دیا ہے۔والدین کا کہنا ہے کہ PUBGگیم سے بچے بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ والدین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس حوالہ سے قانون سازی کی جائے اور فوری طور پر اس طرح کی گیمز پر پابندی عائد کی جائے۔ چائینہ سمیت دیگر ممالک میں اس طرح کی گیمز پر پابندی عائد ہے۔والدین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر،چیف سیکرٹری اور دیگر ارباب اختیار اس حوالہ سے ایک جامع پالیسی وضع کریں تاکہ نوجوان نسل کی بقاء ممکن بنائی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…