بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ZONG 4G نےBlood Donation Drive کا انعقاد کیا

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (پ ر )پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورکZONG 4G نے خون کے عطیات دینے کے لئے اپنی سماجی مہم کا آغاز، شوکت خانم میموریل ہاسپٹل اینڈ کینسر ریسرچ سینٹر(SKMCH&RC) کے تعاون و اشتراک سے کر دیا ہے ۔ عطیات دینے کی اس مہم کا آغاز ZONG 4G کے ہیڈکوارٹر سے کیا گیا، جس کے ذریعے ZONG 4G کے ملازمین کو کینسر کے مریضوں کو خون کے عطیات دینے کی

حوصلہ افزائی و ترغیب دی گئی ۔ZONG 4G کے سٹاف اور مینجمنٹ سے بڑی تعداد نے رضاکارانہ طورپر جوش و جذبہ کے ساتھ خون کے عطیات دئے جس کا انتظام ZONG 4G کے ہیڈ کوارٹر میں عارضی طور پر ایک خون عطیہ کیمپ قائم کرکے کیا گیا تھا ۔مزید براں SKMCH&RC سے تشریف لائے ماہرین نے رضاکاروں کوعطیہ خون کے طبی فوائد اور اس کی اہمیت کے متعلق مفید معلومات مہیا کیں ۔ ZONG 4Gاور اس کے ملازمین معاشرے کی بہبودکے لئے اپنی سماجی ذمہ داری کو بھرپور انداز میں سمجھتے ہیںاور اس کو ادا کرنے پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔اس تناظر میںیہ عطیہ خون کی اس مہم میں ZONG 4G کے ملازمین کا پرجوش تعاون اس فعل کا ثبوت ہے کہ کینسر یا کسی بھی موذی بیماری میں مبتلا مریضوں کی جان بچانے کے لئے ZONG 4G اور اس کے ملازمین ہر ممکن طرح کوشاں ہیں ۔ـ” ZONG 4G میں ہر کا م کرنے والا اپنے اردگرد کے انسانوںکو فائدہ پہنچانے کے لئے پر عزم ہے ۔ اس عطیہ خون کی مہم کے آغاز کے ذریعے ہم ا مداد کے طالب لوگوں کی مدد کرنے کی اپنی تہذیب و اقدار پر عمل کر رہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ باہمی تعاون و اتفاق سے معاشرے میںایک مثبت اثر پیدا کر سکتے ہیں ” َ کمپنی کے ترجمان نے کہا ۔ اپنی منفرد تعمیری سرگرمیوں کی بدولت ملک میں ایک مثبت تعمیری بدلائو لانے کے ہدف پر قائم ،بڑی تعدادمیں مختلف موضوعات کے

سماجی مسائل کو حل کرنے اور پاکستان میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کے عہد پر کاربند ، ماضی میں ZONG 4G کے “New Hope” رضاکاروں نے SKMCH&RC ، لاہور میں کینسر کا شکا ر بچوں کے ساتھ وقت گزارا تھا اور ان میںمسکراہٹیں بکھیری تھیں ۔شوکت خانم میموریل ہاسپٹل اینڈ کینسر ریسرچ سنٹر کی انتظامیہ نے خون عطیہ کے ذریعے کینسر کا شکار مریضوں کی مدد کرنے

اور ان کو کینسر سے لڑنے کا حوصلہ فراہم کرنے میں ZONG 4G اور اس کے ملازمین کے کردارکی بھرپورانداز میں پذیرائی کی ۔ اس طرز کی سماجی مہم کے آغاز سے ZONG 4G کے خوش آواز پاکستان کے عزم کو استحکام ملتا ہے ، اس کے ذریعے معاشرے کے درمیان تفریق کو ختم کر کے معاشرے کے تمام نظر انداز شدہ طبقات کے درمیان فرق ختم کرنے کی بھی کاوش کی جا تی ہے اور سماجی اونیچ نیچ کو مٹانے کا ہدف مقرر کیا جاتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…