فیس بک کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے جانے کا اعلان کردیاگیا،تفصیلات جاری

1  جون‬‮  2019

نیویارک(این این آئی) فیس بک نے آئندہ سال ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان کردیا،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فیس بک اور بینک آف انگلینڈ کے درمیان ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرائے جانے سے متعلق مذاکرات ہوئے ہیں اور

اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ سال تک اس کرنسی کو متعارف کرایا جائے گا۔فیس بک کی اس ڈیجیٹل کرنسی کو ’گلوبل کوائن‘ کا نام دیا جائے گا  جسے عالمی سطح پر کاروبار کے لیے قابل قبول کرنسیوں کے عوض خریدا جا سکے گا۔منصوبے کے تحت گلوبل کوائن کو خریدنے والے افراد دنیا کے کئی ممالک سے ا?ن لائن خریداری یا پھر کہیں بھی پیسوں کی منتقلی کر سکیں گے اور صارفین کو کوئی اضافی معلومات بھی فراہم نہیں کرنا پڑے گی۔فیس بک کی اس ڈیجیٹل کرنسی کو ابتدائی طور پر 2020 تک چند ممالک میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ ابتدائی طور پر اسے برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فیس بک اس ڈیجیٹل کرنسی کی خرید و فروخت کی سہولت اپنی میسیجنگ ایپ واٹس ایپ اور سوشل شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی فراہم کرے گا۔ساتھ ہی فیس بک کی جانب سے پیسوں کی منتقلی کا فیچر بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کے لیے فیس بک ویسٹرن یونین جیسی منی ٹرانسفر کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…