بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جی میل تمام آن لائن خریداریوں کا ریکارڈ اکٹھا کرنے میں مصروف

datetime 29  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)جی میل تمام آن لائن خریداریوں کا ریکارڈ اکٹھا کرنے میں مصروف ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو حالیہ برسوں میں صارفین کے ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے مختلف اسکینڈلز کا سامنا ہوا۔رواں ماہ ہی گوگل نے اپنی سالانہ ڈویلپرز

کانفرنس میں کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ صارفین کے لیے اپنی سرگرمیوں کے ڈیٹا کا کنٹرول دینے میں زیادہ آسانی فراہم کررہا ہے۔مگر اب امریکی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں گوگل کا ایک ایسا پیج سامنے آیا ہے جہاں تک صارفین کی رسائی یا استعمال آسان نہیں۔یہ سیٹنگ پیج پرچیزز کے نام سے ہے اور اس تک رسائی https://myaccount.google.com/purchases کے ذریعے ممکن ہے۔اس میں وہ سب ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے جو آپ آن لائن کمپنیوں سے خریدتے ہیں جن کو گوگل جی میل میں آنے والی رسیدوں کے ذریعے خودکار طور پر اسکین کرکے اس سیٹنگ پیج میں محفوظ کردیتا ہے۔ایک بیان میں گوگل نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ پیج صرف صارف ہی دیکھ سکتا ہے اور وہ جب چاہے اپنی معلومات کو کسی بھی وقت ڈیلیٹ کرسکتا ہے۔گوگل کا کہنا تھا کہ ہم جی میل پیغامات میں موجود کسی بھی قسم کی معلومات کو اشتہارات کے لیے استعمال نہیں کرتے اور ان میں وی ای میل رسیدیں بھی شامل ہیں جو کسی بھی آن لائن کمپنی جیسے ایمازون یا دیگر سے خریداری پر ای میل کی شکل میں موصول ہوتی ہیں۔مگر یہ برسوں پرانی معلومات ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ گوگل کو صارف کی زندگی کے کن پہلوئوں تک رسائی حاصل ہے اور چاہے یہ آپ تک ہی محدود کیوں نہ ہو مگر اس سے خودکار طور پر گوگل اسسٹنٹ پر ہائی لائٹ کارڈز بن جاتے ہیں، گوگل پر پرسنل انفو یا گوگل میپس پر ڈائریکشنز کا تعین ہوتا ہے۔صارفین اس ڈیٹا کو ڈیلیٹ کرسکتے ہیں مگر یہ کام ایک، ایک کرکے ہی ممکن ہے اور بیک وقت سب ڈیٹا اڑانے کا آپشن نہیں دیا گیا۔گوگل کے مطابق صارفین اس ٹریکنگ کو ٹرن آف کرسکتے ہیں مگر اس پیج میں اس طرح کے کنٹرول کا کوئی لنک موجود نہیں، تاہم گوگل کا کہنا تھا کہ وہ سیٹنگز کو آسان بنانے پر کام کررہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…