ریاض(این این آئی )امریکی خلائی ایجنسی ناسانے حال ہی میں دریافت ہونے والے ایک سیارچے (چھوٹے سیارے)کو سعودی طالب علم کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ اقدام تحقیق کے میدان میں سعودی طالب علم فیصل الدوسری کی علمی کوششوں کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔فیصل الدوسری یہ اعزاز حاصل کرنے والا تیسرا سعودی طالب علم ہے۔ اس سے قبل 2016 میں ایک سیارچہ سعودی طالب علم عبد الجبار الحمود
اور2017میں ایک سیارچہ سعودی طالبہ فاطمہ الشیخ کے نام سے منسوب کیا جا چکا ہے۔ناسا نے نئے سیارچے کو(Aldosarry 34559) کا نام دیا ہے۔ یہ اعزاز عموما ان طلبہ و طالبات کو پیش کیا جاتاہے،فیصل الدوسری امریکا کی یونیورسٹی میں پہلے سال میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے زرعی شعبے میں استعمال کے لیے پودوں کے ہارمونز کی تیاری کے حوالے سے تحقیقی مقالہ پیش کیا تھا۔ فیصل اس موضوع کے حوالے سے کئی بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔