سیول/واشنگٹن این این آئی)جنوبی کوریا اور امریکا میں موبائل فون کمپنیوں نے فائیو جی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی شروع کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی ویرائزن نے مجوزہ تاریخ سے ایک ہفتہ قبل ہی شکاگو اور مینیاپولِس میں یہ سروس جاری کر دی۔ جنوبی کوریا میں یہ سروس دارالحکومت سیؤل سمیت
پچاسی شہروں میں فراہم کی جائے گی۔ وہاں بھی پانچ اپریل سے دو روز قبل ہی منتخب صارفین کو یہ سروس فراہم کر دی گئی ۔ جنوبی کوریا کے باقی ماندہ صارفین کو یہ سروس جمعہ پانچ اپریل سے مہیا کی گئی ۔ امریکا اور جنوبی کوریا کی دونوں کمپنیوں نے دنیا میں سب سے پہلے فائیو جی سروس فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔