جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ایرانی ہیکروں کا برطانیہ کے مختلف اداروں کے بنیادی ڈھانچے پر سائبر حملہ

datetime 4  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی پاسدارن انقلاب سے منسلک ہیکروں نے مملکت کے مرکز ی بنیادی ڈنھانچے پر سائبرحملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اداروں کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیکروں نے

ارکان پارلیمان اور سیاسی رہ نماؤں کے اسمارٹ فون کو سائبرحملے کا نشانہ بنا کر ان کا ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کی تھی۔اسی طرح ایرانی ہیکروں نے سال نو کے موقع پر اسپیشل سیکٹر کی کمپنیوں جن میں بنک بھی شامل تھے کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں کا سلسلہ بند نہیں ہوا بلکہ بدستور جاری ہے۔23 دسمبر 2018 کو ایرانی ہیکروں نے ڈاک کے محکمے، لوکل گورنمنٹ کے آن لائن نیٹ ورک اور مختلف کمپنیوں پر سائبرحملہ کیا۔برطانیہ کے نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر کے مطابق ادارے کو سال 2018 کے آخر میں ایرانی ہیکروں کی جانب سے کئے گئے حملے کا علم ہے۔ ادارہ متاثرہ کمپنیوں اور افراد کے ساتھ سائبرحملے کے نقصانات کم کرنے کے لیے صلاح مشورہ کررہا ہے۔سائبر حملوں میں ایرانی ہیکروں نے برطانیہ کے ان لائن ڈاک سسٹم، ہزاروں ملازمین کا موبائل ڈیٹا چوری کر نے اور کئی کمپنیوں کو غیرمعمولی نقصان سے دوچار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…