جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

ہیکرز نے اماراتی شہری کے اکاؤنٹ سے90 لاکھ درہم چرالیے

datetime 2  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) بینک اکانٹ ہیک کرنے والے پیشہ ور گروہ نے مبینہ طور پر ایک اماراتی شہری کے کھاتے سے 90 لاکھ درہم نکال لیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امارات کے ایک شہری کے کھاتے میں 90لاکھ 47ہزار 500درہم جمع تھے جو اطلاعات کے مطابق اس کی عمر بھر کی بچت تھی۔

اور اب اس کے کھاتے میں صرف 36 درہم باقی بچے ہیں۔ہیکرز نے اماراتی شہری کے اکاؤنٹ سے رقم کا ایک حصہ ایک کمپنی کے دوسرے بینک کے اکانٹ میں منتقل کیا اور باقی ماندہ رقم مفرور ملزم کے کسی اور بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔رپورٹ کے مطابق بینک کی ایک خاتون منیجر نے متاثرہ شخص سے رابطہ کرکے دریافت کیا کہ انہوں نے اپنی ساری رقم اچانک دوسرے بینکوں میں منتقل کیوں کی اور اب ہمارے یہاں آپ کے کھاتے میں صرف 36درہم باقی بچے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اماراتی کھاتیدار یہ سن کر سناٹے میں آگیا اور اس نے کہا کہ انہو ں نے تو کوئی بھی رقم اپنے کھاتے سے نہیں نکلوائی۔حکام کے مطابق دبئی پبلک پراسیکیوشن نے ایک ملزم گرفتار کیا ہے ۔اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع کی جاچکی ہے جبکہ دیگر ملزمان مفرور ہیں۔استغاثہ کے مطابق ہیکرز نے ہیکنگ کا نیا طریقہ کار اختیار کیا۔ تینوں نے ایک مواصلاتی کمپنی میں جعلی کاغذات داخل کرائے۔انہوں نے ظاہر کیا کہ متاثرہ اماراتی کھاتیدار کے موبائل کی سم گم ہوگئی ہے اس کی جگہ نئی سم جاری کرالی گئی۔ ہیکرز نے جملہ تفصیلات غیر قانونی طریقے سے حاصل کرکے فارم بھر دی تھیں اس کے بعد انہوں نے بینک کی ای سروس کے توسط سے کارروائی شروع کی۔بینک کے ایک ملازم کو دھوکہ دیکر اس سے کئی قسطوں میں اماراتی کھاتیدار کی رقم ملزمان کے دو کھاتوں میں منتقل کرالی۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…