منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کے پہلے تربیتی لڑاکا طیاروں کی اسمبلنگ شروع

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مقامی طور پر اسمبل کئے گئے ہاک طیاروں کا افتتاح مشرقی ریجن کے کنگ عبدالعزیز ائیر بیس پرکیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ سعودی عرب کا پہلا لڑاکا تربیتی طیارہ ہے جس کے بعض پرزے سعودی عرب میں تیار کیے گئے ۔ طیاری سازی کا پروگرام سعودی عرب اور برطانیہ کے اشتراک سے مکمل کیا گیا ۔کنگ عبد العزیز ایئر بیس پر سعودی

ولی عہد کو طیاروں کے اہم پرزوں کی تیاری اور انہیں جوڑنے یا اسمبل کرنے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ان کو بتایا گیا کہ طیارہ جوڑنے کے بعد کن کن آزمائشی مراحل سے گزارا گیا۔ان طیاروں کی تیاری میں 70 فیصد سے زیادہ عملہ سعودی نوجوانوں پر مشتمل تھا۔ انہوں نے دو برس سے زیادہ عرصے تک برطانیہ میں تربیت حاصل کرنے کے بعد 22 ہاک طیارے اسمبل کئے۔ہاک کامیاب ترین لڑاکا تربیتی طیارہ مانا جاتا ہے۔ دنیا کے 21 ممالک میں جنگی ہواباز اس کی مدد سے اعلی ٰ ترین تربیت حاصل کرتے ہیں۔ یہ طیارے راڈار اور اسلحے سے لیس ہوتے ہیں، پرواز کے دوران ریموٹ سینس آلات ان پر نصب ہوتے ہیں۔ان طیاروں کی ایک خوبی یہ ہے کہ دیگر لڑاکا تربیتی طیاروں کے مقابلے میں ان کا شور کم ہوتا ہے۔ہاک طیاروں کی طلب اور سودے روز افزوں ہیں۔ اس کے تقریبا ایک ہزار ہاک طیارے فروخت ہوچکے ہیں۔تیز رفتار لڑاکا ہاک طیارے میں بیٹھنے والے ہواباز کو بڑی محنت کرنا پڑتی ہیں، اس میں نصب مقناطیسی عناصر ہواباز کے سر کو اچانک 20 کلو گرام وزنی گیند میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ ہاک طیارے کے ہوا باز کو اس کا عادی ہونا پڑتا ہے اور زیر تربیت ہوابازوں کو اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے کیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر نا پڑتا ہے یا صلاحیتوں کو بروئے کار لانا پڑتا ہے۔اس کے بعد ہی انہیں زیادہ ترقی یافتہ اور زیادہ مہنگے لڑاکا طیارے چلانے کا موقع دیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…