پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

سماجی رابطوں کی کمپنیاں ضابطہ اخلاق مرتب کریں،بھارتی الیکشن کمیشن

datetime 28  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی سیاسی جماعتوں سے سماجی رابطوں کے اکاؤنٹس سے نفرت انگیز بیانات اور جعلی خبریں فوری طور پر ہٹانے کا کہا گیا ہے۔ساتھ ہی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اخلاقی ضوابط کو لاگو کرنا مشکل ثابت ہو گا۔بھارتی انڈین الیکشن کمیشن کے سربراہ سنیل ارورا نے جرمن ریڈیو کو انٹرویومیں کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ سماجی رابطوں کی کمپنیاں ضابطہ اخلاق کو مرتب کریں تا کہ اِس پلیٹ فارم کا غلط استعمال نہ ہو سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نفرت انگیز مواد کو فلیگ کر کے اْس کی

تشہیر کو روکنے کے ساتھ ساتھ ایسا کرنے والے کو قانون کے مطابق سزا بھی دی جائے گی۔ادھرسماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے کہا گیا کہ وہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں انتخابی مواد کی نگرانی کا آپریشن شروع کرنے والی ہے۔ یہ مرکزی دفتر سارے بھارت میں قائم ذیلی فیس بک کی کمپنیوں کے علاوہ مختلف بین الاقوامی دفاتر کے ساتھ بھی رابطے بحال کرتے ہوئے مقامی دفتروں کی رہنمائی کرے گا تا کہ کم از کم جھوٹی خبروں کے سلسلے کا قلع قمع کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…