بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تھری جی سروس کا آغاز! عمران خان نے باجوڑ کی عوام سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا

datetime 25  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے ایک اور وعدے کی تکمیل ہو گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ جمعے کو باجوڑ میں جلسے کے دوران تھری جی سروس کے آغاز کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی قومی دھارے میں شمولیت کے حوالے سے ایک اور وعدہ آج پورا ہو گا،گذشہ جمعہ کو ایک جلسہ عام میں میں نے باجوڑ کے لوگوں سے تھری جی سروس کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا چنانچہ باجوڑ کی تحصیل خار میںG-3 سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعلی کے پی نے وزیراعظم عمران خان کے وعدوں کو عملی جامہ پہننا شروع کردیا ہے۔جس کے تحت وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے وزیراعلی نے باجوڑ میں انٹرنیٹ3 جی سروس کی سہولت متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ باجوڑ جلسے میں وزیراعظم سے 3 جی نیٹ ورک کی درخواست کی گئی تھی۔قبائلی نوجوانوں کو 3 جی سروس مبارک ہو۔قبائلی عوام کے تمام مطالبات تیزی سے پورے کریں گے۔ا س سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ہمارے لوگ بے مثال ترقی دیکھیں گے۔ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ہمارے لوگ بے مثال ترقی دیکھیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سابقہ قبائلی علاقہ جات کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے تین ہفتوں کا مشاورتی عمل باجوڑسے شروع کیا جا رہا ہے کیونکہ حکومت کا قبائلی ضلعوں کے لیے آئندہ 10 سال کے لیے 100 ارب روپے سالانہ خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…