جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

بی اے ایس ایف نے اعلیٰ کوالٹی کی کنکریٹ بنانے کیلئے خصوصی اسمارٹ فون ایپلیکشن متعارف کرادی

datetime 19  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) عالمی شہرت یافتہ کمپنی بی اے ایس ایف (BASF)نے اعلیٰ کوالٹی کی کنکریٹ تیار کرنے والے ماہرین کیلئے مارکیٹ میں خصوصی اسمارٹ فون ایپلیکیشن مائی کنکریٹ MyConcreteمتعارف کرادی ہے۔ اس ایپلیکیشن میں کنکریٹ کی تیاری اور خصوصیات کے بارے میں تمام معلومات دستیاب ہوں گی۔ٹھیکیداروں، انجینئروں، فنِ تعمیر کے ماہرین اور کنکریٹ بنانے والوں کیلئے

مفت دستیاب اس ایپلیکیشن MyConcrete میں کنکریٹ کے استعمال اور تیاری کے بنیادی حصوں کے بارے میں تمام معلومات کو یکجا کیا گیا ہے۔جس سے یہ ماہرین تیاری کے مرحلے میں بی اے ایس ایف کے کنکریٹ کے بارے میں معلومات سے استفادہ کرسکیں گے۔یہ ایپلیکیشن ڈیزائن اور کانسیپٹ، کنکریٹ کے پھیلاؤ، ہوا ، فنشنگ اور درکار وقت کے بارے میں سوالات کے جوابات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کنکریٹ تیار کرنے والوں کو بی اے ایس ایف کی مصنوعات کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔یہ ایپلیکیشن کنکریٹ کے تازہ مرکب کے درجہ حرارت اورکنکریٹ کے سکڑنے کے عمل کو جانچنے کیلئے Surface Evaporation Calculatorاور Concrete Temperatureپر مشتمل ہے جس سے ماہرین کو کنکریٹ پر ماحول کے اثرات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔Concrete Temperatureمیں مقامی موسمی حالات کوGPSکے ذریعے سمجھاجاسکتا ہے۔اس موقع پربی اے ایس ایف (BASF)کے ڈائریکٹرایڈ مکسچرایشیا پیسیفک وشواناتھ مہادیوان نے کہا کہ MyConcreteایپلیکیشن ہاتھ میں پکڑے ہوئے معلوماتی کتابچہ کی طرح ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ جب ہمارے صارفین کو کسی معلومات کی ضرورت پڑے تو وہ اس ایپلیکیشن کے ذریعے اس معلومات کو حاصل کرسکیں۔اپنے موبائل میں موجود اسMyConcrete کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ہماری مصنوعات کے بارے میں رسائی حاصل کرسکیں گے جو انہیں بہترنتائج فراہم کرسکتی ہے۔بی اے ایس ایف کا تعمیراتی کیمیکل ڈویژن ماسٹر بلڈرز سلوشنز کے نام سے اسٹرکچر کی تعمیرات، مینٹننس،رپیئر اور رینوویشن کیلئے اعلیٰ درجے کی کیمیکل حل فراہم کرتا ہے۔ یہ برانڈ تعمیراتی صنعت میں 100سال سے زائد کے تجربے سے بنایاگیا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ اور سماجی

ذمہ داری کے ساتھ اقتصادی کامیابی کو یکجا کرتے ہوئے بی اے ایس ایف پائیدار مستقبل کیلئے کمیسٹری تخلیق کرتی ہے۔ بی اے ایس ایف کے 12200ملازمین تقریباً دنیا کے ہر ملک کے تما م شعبوں میں صارفین کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ہمارا پورٹ فولیو 6حصوں کیمیکلز، میٹریلز، انڈسٹریل سلوشنز

سرفس ٹیکنالوجیز، غذائیت اور تحفظ اور زرعی سلوشنزپر مشتمل ہے۔ بی اے ایس ایف نے 2018ء میں تقریباً63ارب یورو کی سیلز کی تھی۔ بی اے ایس ایف کے شیئرز فرینک فرٹ بی اے ایس ، لندن بی ایف اے اور زیورخ بی اے ایس میں رجسٹرڈ ہیں۔ مزید معلومات www.basf.comپر دستیاب ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…