پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

یوٹیوب ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے میں مددگار ٹرکس بارے جانئے

datetime 18  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر بات ہو ویڈیو شیئرنگ سائٹس کی تو کوئی بھی یوٹیوب کے مدمقابل نظر نہیں آتا۔ تاہم اکثر افراد کو یوٹیوب پر موجود کسی ویڈیو کو اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ سائٹ ویڈیوز کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

ویسے موبائل پر تو آپ ویڈیو کو آف لائن دیکھنے کے لیے یوٹیوب ایپ میں ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں مگر یہ آپشن ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔ درحقیقت تھرڈ پارٹی ایپس کی مدد سے یوٹیوب ویڈیوز ڈاﺅن لوڈ کرنا گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سروس کی ٹرمز آف سروسز کی خلاف ورزی ہے جس میں واضح لکھا گیا ہے کہ صارف اس کے سرورز سے بس ویڈیوز اسٹریم کرسکتا ہے۔ اس انتباہ کے ساتھ یوٹیوب میں ویڈیو ڈاﺅن لوڈ کرنے کی کچھ ٹرکس موجود ہیں۔ ان چند معمولی ٹِرکس سے آپ اپنی پسند کی ویڈیوز اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی ویڈیو بہت زیادہ پسند آئی ہے اور آپ اسے اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو کیسے کریں گے؟ گوگل سرچ پر وقت ضائع کرنے کی بجائے اس ٹِرک کو آزما کر دیکھیں۔ آپ کو بس ویڈیو کے لنک میں ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ یوٹیوب کے درمیان 2 ایس (S) کا اضافہ کرنا ہے، بالکل اس طرح www.ssyoutube اور انٹر کردیں اس طرح آپ کے سامنے ڈاﺅن لوڈ کے لیے نئی سائٹ آجائے گی۔ یہ طریقہ کار موبائل فونز پر بھی کام کرتا ہے مگر اس کے لیے آپ کو ایپ کی بجائے کروم پر یوٹیوب ویڈیو کو اوپن کرنا ہوگا۔ اس سے ہٹ کر ایک اور تھرڈ پارٹی سروس فور کے ویڈیو ڈاﺅن لوڈر ہے جو کہ مفت ہے اور مکمل پلے لسٹس، 360 ڈگری اور تھری ڈی ویڈیوز بھی ڈاﺅن لوڈ کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس لنک پر کلک کرنے کے بعد آپ اس ڈاﺅن لوڈر پیج پر چلے جائیں گے جہاں اپنی پسند کی یوٹیوب ویڈیو کا یو آر ایل لنک کاپی پیسٹ کریں اور ڈاﺅن لوڈ بٹن پر کلک کردیں۔ کچھ لمحات انتظار کریں پھر آپ کے سامنے مختلف کوالٹی آپشن آجائیں گے، تاہم 30 منٹ سے زیادہ طویل ویڈیو ڈاﺅن لوڈ نہیں ہوسکے گی، جبکہ ایک دن میں 10 ویڈیوز ہی ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہیں۔ اس میں اپنے پسند کی کوالٹی اور فارمیٹ کا انتخاب کریں یا جو آپشن پسند ہو اس پر کلک کرکے ڈاﺅن لوڈ کرلیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…