اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سکرین کو ٹچ کئے بغیر آپریٹ ہونیوالا منفرد سمارٹ فون متعارف

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی کوریا(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کورین کمپنی ایل جی نے اپنا پہلا ایسا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ وہ ٹچ اسکرین کی ضرورت ختم کردے گا۔ بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر ایل جی نے اپنا نیا فلیگ شپ فون ایل جی جی 8 تھن کیو متعارف کرایا۔ یہ فون سام سنگ کے گلیکسی ایس 10 کے مقابلے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

مگر اس میں بیشتر فیچر گزشتہ سال کے جی 7 جیسے ہی ہیں مگر کچھ نئی چیزوں کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے تو ایل جی نے ڈیوائس کے فرنٹ کیمرے کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اسے زی کیمرا کا نام دیا ہے جو کہ ڈیوائس کے استعمال کے حوالے سے بڑی تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے۔ اس 8 میگا پکسل کیمرے میں ایک آئی آر سنسر اور ٹرانسمیٹر موجود ہے جو کہ تھری ڈی میپنگ اور موشن کیپشنگ کا کام کرتے ہیں، جس کی بدولت جی 8 تھری ڈی میپنگ کو فیس ان لاک کے لیے استعمال کرسکتا ہے بالکل ایپل کے آئی فون کے فیس آئی ڈی فیچر کی طرح۔ گزشتہ سال کے جی 7 میں ٹو ڈی فیچر تھا تو جی 8 میں فیس ان لاک پہلے سے زیادہ محفوظ اور کم روشنی میں بھی کام کرتا ہے۔ اور ہاں یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس میں ہاتھ کی رگوں کو اسکین کرکے بھی ڈیوائس کو ان لاک کیا جاسکتا ہے اور ایل جی نے اسے ہینڈ آئی ڈی کا نام دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق فون کا آئی آر سنسر خون میں موجود ہیموگلوبن کی معلومات اکھٹی کرتا ہے اور ہاتھ کے اندر موجود رگوں کی ایک منفرد تصویر بنالیتا ہے اور جب صارف اپنا ہاتھ کیمرے کے اوپر سے گزارتا ہے تو اسکرین کو چھوئے بغیر فون کو ان لاک کرنا ممکن ہوجاتا ہے۔ ہینڈ آئی ڈی سے ایک اور فیچر ائیرموشن بھی بنتا ہے جس میں فون کا فرنٹ کیمرا ہاتھ کی حرکات کو ٹریک اور پڑھ کر فون ٹچ کیے بغیر استعمال کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جیسے فرنٹ کیمرے کے سامنے انگلیوں اور انگوٹھے کو چٹکی کی طرح بناکر آپ دائیں اور بائیں جانب سوائپ کرکے مخصوص ایپس اوپن کرسکتے ہیں، میڈیا پلے یا روک سکتے ہیں جبکہ والیوم بھی ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔ ویسے جی 8 میں ہینڈ آئی ڈی فیچر فیس ان لاک یا فنگرپرنٹ اسکینر جیتا تیز نہیں مگر یہ خیال کافی انوکھا ہے، خاص طور پر ان حالات میں جب فون آپ سے کچھ

دور ہو۔ کمپنی کا خیال ہے کہ یہ فیچر کام کرگیا تو مستقبل میں ایسے فونز تیار ہوں گے جن کی اسکرین کو چھوئے بغیر ہی کچھ دور سے صارف اپنی پسند کی ایپس استعمال کرسکے گا یا اپنے کام کرسکے گا۔ اس سے ہٹ کر یہ 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس فون ہے جس میں اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم، اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، سکس جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج جس میں ایس ڈی کارڈ سے 2 ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے

اور 3500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ فون کے بیک پر 12 میگا پکسل (اسٹینڈرڈ) اور 16 میگا پکسل وائیڈ اینگل کیمرے موجود ہیں جو کہ 4 کے ویڈیو ریکارڈ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح یہ فون واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس (آئی پی 68)، وائرلیس چارجنگ اور کوئیک چارج 3.0 سپورٹ بھی رکھتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے فی الحال اس کی فروخت کی تاریخ اور قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا مگر اندازہ ہے کہ یہ گزشتہ سال کے جی 7 کی طرح 750 ڈالرز یا اس سے زائد قیمت پر دستیاب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…