جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

اڑن موٹرسائیکل تیار : کمپنی نے آرڈر لینا شروع کردیئے

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ مسلسل ٹریفک جام سے اکتاگئے ہیں تو اڑن کٹھولے کی طرح اڑن موٹرسائیکل کا آرڈر دے سکتے ہیں۔ اس سواری کو جیٹ پیک کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے اور ’دی اسپیڈر‘ نامی موٹرسائیکل کو دنیا کی پہلی پرواز کرنے والی موٹرسائیکل قرار دیا جاسکتا ہے۔

دی اسپیڈر کی قیمت تین لاکھ 80 ہزار ڈالر یعنی پانچ کروڑ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔ یہ دورانِ پرواز ازخود سیدھا ہوتا ہے جس کے لیے اسٹیبلائزر اور جائرواسکوپ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ یہ موٹرسائیکل جیٹ ٹربائن انجن کی بدولت اڑتی ہے اور زیادہ سے زیادہ 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک جاپہنچتی ہے۔ دی اسپیڈر مسلسل 20 منٹ تک 15 ہزار فٹ کی بلندی پر محوپرواز رہ سکتی ہے۔اسے ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ ( وی ٹی او ایل) سواری کہا جاسکتا ہے جس کی پرواز کے لیے ٹیک آف کی ضرورت نہیں رہتی۔ اب جیٹ پیک کمپنی نے اس اہم سواری کے آرڈر لینا شروع کردیئے ہیں۔ پرواز کے لیے دی اسپیڈر مٹی کا تیل، جیٹ اے اور ڈیزل ایندھن استعمال کرتی ہے۔اسے بنانے والی کمپنی نے مسلسل کئی برس سے اسے مختلف آزمائشوں سے گزارا ہے جس میں اب چار ٹربوجیٹ انجن نصب ہیں۔ پوری گاڑی کا وزن 105 کلوگرام ہے جبکہ 109 کلوگرام وزنی پائلٹ کو لے کر یہ پرواز کرسکتی ہے۔ پوری سواری ہاتھوں سے کنٹرول ہوتی ہے ۔ نیوی گیشن کے لیے 12 انچ ٹچ اسکرین لگایا گیا ہے۔ اس کے فی الحال دو ورژن استعمال کیے گئے ہیں۔ ایک فوجی مقاصد کے لیے ہے اور دوسری عام تفریح کی سواری ہے۔تاہم ان دونوں اقسام کی اڑن موٹرسائیکل کے لیے آپ کو کم ازکم امریکا میں تو لائسینس کی ضرورت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…