جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

مائیکروسافٹ کے نئے براؤزر کی پہلی جھلک سامنے آگئی

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ نے گزشتہ سال دسمبر میں ونڈوز 10 میں اپنے برائزور ایج کو نیا بنانے کا کام شروع کیا تھا اور اب اس کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔ اس وقت انٹرنیٹ براﺅزر میں گوگل کروم کی حکمرانی ہے اور مائیکرو سافٹ کا نیا براﺅزر بھی کافی حد تک اس سے ملتا جلتا ہے۔ درحقیقت مائیکرو سافٹ اس براﺅزر کے لیے کرومیم نامی رینڈنگ انجن استعمال کرے گی۔

جو کہ گوگل کروم کے لیے استعمال کررہا ہے۔ مائیکرو سافت ایج میں یہ کمپنی ایج ایچ ٹی ایم ایل رینڈرنگ انجن استعمال کررہی ہے اور 2015 میں انٹرنیٹ ایکسپلورر کی جگہ ونڈوز 10 میں متعارف ہونے کے بعد سے اسے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ نیو ون نامی سائٹ نے مائیکرو سافٹ کے نئے براﺅزر کی تصاویر شیئر کی ہیں اور یہ دیکھنے میں بالکل کروم جیسا ہی نظر آرہا ہے، تاہم چونکہ یہ ابھی آغاز ہے تو ڈیزائن میں تبدیلی کا امکان ہے۔ جیسا آپ ان تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ نئے ایج براﺅزر میں کچھ عناصر کروم کی یاد دلاتے ہیں جیسے پروفائل پکچر اور ایکسٹینشن کلیکشن اور یہ سب ایڈریس بار کے دائیں جانب ہیں۔ اسی طرح ایڈریس بار میں فیورٹس سیکشن بھی موجود ہے جبکہ بٹنز میں ریفریش، ہوم اور نیوی گیشن وغیرہ بھی کروم کی یاد دلاتے ہیں۔ نیا سیٹنگز مینیو بھی کروم سے ملتا جلتا ہے اور نیا ٹیب بھی گوگل براﺅزر جیسا ہے۔ مگر مائیکرو سافٹ کی جانب سے نئے فیچرز پر بھی کام کیا جارہا ہے جیسے بنگ کو مدغم کرنا، نیا ٹیب بیک گراﺅنڈ جو کہ بنگ امیج آف دی ڈے پر مبنی ہوگا، پرسنلائزڈ نیوز فیڈ وغیرہ۔ اس نئے براﺅزر میں ایج کی موجودہ ایکسٹینشز کی سپورٹ بھی دی جائے گی، مگر اس کے ساتھ ساتھ گوگل سے ایکسٹنشنز انسٹال کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔ ابھی کمپنی نے نئے ایج براﺅزر کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا مگر اس پر تیزی اسے کام جاری ہے۔ آپ بھی اس کے بیٹا پروگرام پر اس لنک پر جاکر سائن اپ کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…