جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ویوو آئی کیو او او نے اپنا گیمنگ اسمارٹ فون متعارف کرادیا

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی کمپنی ویوو کے سب برانڈ آئی کیو او او نے اپنا گیمنگ اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ ویوو آئی کیو او او میں اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز بھی موجود ہیں۔ مگر ایک ورژن 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہے اور کمپنی نے فون میں تھری ڈی گلاس باڈی دی ہے۔

جبکہ بیک کور میں ورٹیکل ایل ای ڈی پٹی موجود ہے جو درمیان میں جگمگاتی ہے۔ 6.41 انچ کے ڈسپلے میں 2340×1080 پکسل ریزولوشن دیا گیا ہے جبکہ واٹر ڈراپ نوچ بھی اسکرین پر موجود ہے۔ اس ڈیوائس میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے۔ فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ ایپ ہے جس میں مین کیمرا 12 میگا پکسل، دوسرا 12 میگا پکسل وائیڈ اینگل کیمرا جبکہ تیسرا 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔ فرنٹ پر 12 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔ فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو کہ 44 واٹ سپر فلیش چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ڈیوائس 45 منٹ میں مکمل چارج ہوجاتی ہے۔ مگر یہ سپورٹ 6 جی بی ریم والے ورژن میں موجود نہیں۔ فون میں سپر لیکوئیڈ کولنگ ٹیکنالوجی اور ویپر چیمبر دیا گیا ہے تاکہ دیر تک گیمز کھیلنے پر بھی فون گرم نہ ہو۔ فون میں میوٹی ٹربو نامی گیمنگ فیچر بھی موجود ہے جو کہ گیمنگ کے تجربے کو بہتر بناتا ہے۔ اس فون کا سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 2 ہزار 998 یوآن (لگ بھگ 62 ہزار پاکستانی روپے)، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 3 ہزار 289 یوآن (68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 3 ہزار 598 یوآن (74 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 4 ہزار 298 یوآن (88 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا اور یہ فون فی الحال چین میں دستیاب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…