اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سام سنگ کے فولڈ ایبل فون کی تفصیلات اور قیمت سامنے آگئی

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے گزشتہ ہفتے اپنا پہلا فولڈ ایبل فون گلیکسی فولڈ متعارف کرایا تھا مگر اس کے فیچرز اور تفصیلات بتانے سے گریز کیا تھا۔ اب اس کمپنی نے لگ بھگ 2 ہزار ڈالرز کے اس فون کی تفصیلی جھلک ایک ویڈیو میں پیش کی ہے۔ اس ویڈیو میں گلیکسی فولڈ کے فیچرز کو دکھایا گیا ہے اور بتایا گیا کہ کیسے ایپس جیسے گوگل میپس بڑے ڈسپلے سے روایتی اسمارٹ فون

اسکرین میں منتقل ہوتی ہیں۔ یہ فون انفنٹی فلیکس اسکرین کے ساتھ ہے اور بند ہونے پر یا فون کی شکل میں اس کا ڈسپلے 4.6 انچ جبکہ کھلنے پر 7.3 انچ کا ہوجاتا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ یہ فون کتنی آسانی سے فولڈ اور ان فولڈ ہوجاتا ہے جبکہ ویڈیو کالنگ، گیمنگ، فلم دیکھنے اور تصاویر کے دوران اسکرین کوالٹی کیا ہوتی ہے۔ یہ فون صارفین کو زیادہ بڑی اور پورٹ ایبل اسکرین فراہمی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس فون کو وائرلیس چارج کیا جاسکتا ہے جبکہ دیگر ڈیوائسز کو بھی اس پر رکھ کر چارج کرنا ممکن ہے۔ اس میں اسمارٹ فونز کے متعدد فیچرز موجود ہیں جیسے فنگر پرنٹ اسکینر جبکہ مجموعی طور پر 6 کیمرے دیئے گئے ہیں، تین بیک پر، 2 اندرونی اسکرین جبکہ ایک ڈیوائس کے فرنٹ پر۔ اس میں 4380 ایم اے ایچ بیٹری بھی دی گئی ہے جو سام سنگ کے کسی بھی فون میں سب سے زیادہ طاقت کی ہے۔ یہ فون 26 اپریل سے دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور یہ اس کمپنی کی تاریخ کا مہنگا ترین فون بھی ہے۔ اس کی قیمت 1980 ڈالرز (2 لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی، یعنی اس فون کا مہنگا ورژن بھی صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…