جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

مائیکرو سافٹ کا نیا رئیلٹی ہیڈ سیٹ ہولو لینس 2 متعارف

datetime 25  فروری‬‮  2019 |

بارسلونا(مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکرو سافٹ نے اپنے ہولو گرافی رئیلٹی ہیڈ سیٹ ہولو لینس 2 کو متعارف کرا دیا ہے۔ بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر مائیکرو سافٹ نے نئی نسل کے ہولوگرافک ہیڈسیٹ کو متعارف کرایا جو کہ رواں سال کے آخر میں بزنس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

2016 کے ہولو لینس کی طرح یہ نیا رئیلٹی ہیڈ سیٹ بھی چشمے پر مبنی ہے جو کہ ڈیجیٹل امیجری کو حقیقی دنیا میں دکھاتا ہے، اس ٹیکنالوجی کو کمپنی نے مکسڈ رئیلٹی کا نام دیا ہے جبکہ فیس بک اگیومینٹڈ ٹیکنالوجی کہتی ہے۔ ہولو لینس 2 کا ڈیزائن پہلے سے زیادہ بہتر ہے اور کافی خامیوں کو دور کیا گیا ہے، خصوصاً چشمے میں ویونگ ایریا کو دوگنا بڑھا دیا گیا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے ہولولینس ٹو میں نیا انٹرفیس بھی دیا ہے اور اب ورچوئل آئیکون پر انگلی سے کلک کرنے کی بجائے آنکھوں کی حرکت سے بھی یہ کام ممکن ہوسکے گا۔ اس کو پہننے کے لیے ڈیزائن کو بہتر کرکے اسے زیادہ آرام دہ اور ایڈجسٹ کرنا آسان بنایا گیا ہے۔ مائیکروسافٹ نے فائرفوکس سے شراکت کرکے ہیڈسیٹ میں اگیومینٹڈ رئیلٹی والے فائرفوکس رئیلٹی کو بھی پیش کیا ہے جبکہ معروف گیم فورٹ نائٹ بھی اس پر کھیلی جاسکے گی۔ اس ہیڈسیٹ کی قیمت 3 ہزار 500 ڈالرز رکھی گئی ہے۔ اس سے پہلے 2016 میں مائیکرو سافٹ نے ہولو لینس کے ساتھ ایک ہولو پورٹیشن نامی ڈیوائس بھی متعارف کرائی تھی جس سے کسی بھی صارف کا تھری ڈی امیج دنیا کے کسی بھی حصے میں ٹیلی پورٹ کیا جاسکتا تھا اور دوسری جانب وہ اپنے دوست یا رشتے دار سے بالکل اس طرح مل سکے جیسے وہ دوبدو ہوں۔ اس ڈیوائس کے لیے کمرے میں متعدد تھری ڈی کیمرے لگائے جاتے ہیں جو کسی بھی فرد کے مختلف انداز سے تصویریں لیتے ہیں، پھر یہ کیمرے مائیکروسافٹ کو ہولوگرافک گلاسز ہولو لینس تک وہ ڈیٹا پہنچاتے ہیں جو انہیں رئیل ٹائم میں حقیقی شخص جیسی شکل میں ڈھال دیتا ہے۔ جب یہ عمل مکمل ہوجاتا ہے تو اس عکس کو دنیا میں کسی بھی جگہ بھیجا جاسکتا ہے بس شرط یہ ہے کہ دوسرے شخص کے پاس بھی ہولو لینس موجود ہوں۔ یہ ڈیوائس ممکنہ طور پر ہولو لینس 2 کے ساتھ بھی کام کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…